ہندوستان آزادی کے 75 سال کی یاد منا رہا ہے، اس لئے ریاستوں کو چست، لچکدار اور خود کفیل بنانے اور تعاون پر مبنی وفاقیت کے جذبے کے ساتھ ’آتم  نربھر بھارت‘ کی طرف بڑھنے کی ضرورت ہے۔ ایک مستحکم، پائیدار اور شمولیت والے  ہندوستان کی تعمیر کی مہم میں، نیتی آیوگ کی ساتویں گورننگ کونسل کی میٹنگ 7 اگست 2022 کو ہوگی اور یہ مرکز اور ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے درمیان تعاون اور کولوبریشن کے ایک نئے دور کی طرف ہم آہنگی کی راہ ہموار کرے گی۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی راشٹرپتی بھون کلچرل سنٹر، نئی دہلی میں گورننگ کونسل کی ساتویں میٹنگ کی صدارت کریں گے۔ میٹنگ کے ایجنڈے میں فصلوں کی تنوع اور تلہن اور دلہن اور زرعی برادریوں میں خود کفالت کا حصول ،قومی تعلیمی پالیسی – اسکول  تعلیم کا نفاذ ؛ قومی تعلیمی پالیسی – اعلیٰ تعلیم کا نفاذ اور شہری  حکمرانی شامل ہے۔

میٹنگ کی تیاریوں کے ایک حصے کے طور پر، جون 2022 میں دھرم شالہ میں چیف سکریٹریوں کی قومی کانفرنس منعقد ہوئی تھی جو مرکز اور ریاستوں کی چھ ماہ طویل سخت مشق کا اختتام تھا۔ اس کانفرنس کی صدارت وزیر اعظم نے کی تھی اور اس میں مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے سینئر افسران کے ساتھ تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے چیف سکریٹریوں نے شرکت کی تھی۔ ساتویں گورننگ کونسل کی میٹنگ مذکورہ بالا موضوعات میں سے ہر ایک پر روڈ میپ اور نتیجہ پر مبنی ایکشن پلان کو حتمی شکل دینے کی کوشش کرے گی۔

یہ جولائی 2019 کے بعد گورننگ کونسل کی پہلی ان پرسن  میٹنگ ہوگی۔ یہ خاص طور پر اس لئے  اہم ہے کیونکہ ہم کووڈ۔19 عالمی وباکے پس منظر میں امرت کال میں داخل ہورہے ہیں اور اگلے سال ہندوستان  جی20 صدارت اور سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا۔ میٹنگ میں وفاقی نظام کے لیے ہندوستان کے واسطے صدارت کی اہمیت اور جی۔ 20 پلیٹ فارم پر ریاستیں اپنی پیش رفت کو اجاگر کرنے میں جو کردار ادا کر سکتی ہیں اس پر بھی زور دیا جائے گا۔

نیتی آیوگ کی گورننگ کونسل ایک اہم ادارہ ہے جسے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی فعال شمولیت کے ساتھ قومی ترجیحات اور حکمت عملیوں کے مشترکہ وژن کو تیار کرنے کا کام سونپا گیا ہے۔ گورننگ کونسل بین شعبہ جاتی، بین محکمہ جاتی اور وفاقی مسائل پر بات چیت کے لیے ایک پلیٹ فارم پیش کرتی ہے۔ یہ ہندوستان کے وزیر اعظم ، تمام ریاستوں اور  لیجس لیچر والے مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وزرائے اعلیٰ؛ دیگر مرکز کے زیر انتظام خطوں کے لیفٹیننٹ گورنرز؛ نیتی  آیوگ  کے سابق ​ممبران؛ نائب چیئرمین، نیتی آیوگ؛ کل وقتی اراکین اور مرکزی وزراء بطور خصوصی مدعین پر مشتمل ہے۔ یہ مرکز اور ریاستوں کے درمیان گفت و شنید کے لیے ایک اہم ترین فورم فراہم کرتا ہے اور پوری حکومت کے نقطہ نظر کے ساتھ مربوط کارروائی کے لیے کلیدی حکمت عملیوں کی نشاندہی کرتا ہے۔

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Mutual fund industry on a high, asset surges Rs 17 trillion in 2024

Media Coverage

Mutual fund industry on a high, asset surges Rs 17 trillion in 2024
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Chief Minister of Andhra Pradesh meets Prime Minister
December 25, 2024

Chief Minister of Andhra Pradesh, Shri N Chandrababu Naidu met Prime Minister, Shri Narendra Modi today in New Delhi.

The Prime Minister's Office posted on X:

"Chief Minister of Andhra Pradesh, Shri @ncbn, met Prime Minister @narendramodi

@AndhraPradeshCM"