وزیراعظم کوشلیہ اقتصادی کنکلیو میں شرکت کرنے والے مندوبین کے ساتھ بھی تبادلہ ٔخیال کریں گے

وزیراعظم جناب نریندرمودی   8جولائی 2022کو شام 6.30بجے وگیان بھون ، نئی دہلی میں پہلے ‘‘ارون جیٹلی یادگاری لیکچر(اے جے ایم ایل )’’ میں شرکت کریں گے ۔ وزیراعظم اس پروگرام کے دوران حاضرین سے خطاب بھی کریں گے ۔

پہلے ارون جیٹلی یادگاری لیکچر میں حکومت سنگاپورکے سینئروزیرجناب تھرمن شنمگرتنم ‘‘شمولیت کے ذریعہ ترقی ، ترقی کے ذریعہ شمولیت ’’کے موضوع پر  کلیدی خطبہ پیش کریں  گے ۔ اس کے بعد جناب میتھیاس کورمان (او ای سی ڈی  سکریٹری جنرل )،اور جناب اروند پنگڑیا( پروفیسر کولمبیا یونیورسٹی )کے ذریعہ ایک پینل مباحثے کا اہتمام کیاجائے گا۔

 محکمہ برائے اقتصادی امور ، وزارت خزانہ نے آنجہانی ارون جیٹلی کے ملک کے لئے گراں قدرتعاون کے اعتراف میں پہلے ارون جیٹلی یادگاری لیکچر کاانعقاد کیاہے ۔

وزیراعظم کوشلیہ اقتصادی کنکلیو (کے ای سی ) میں شرکت کرنے والے مندوبین کے ساتھ بھی تبادلہ ٔخیال کریں گے ۔ تین روزتک جاری رہنے والے کوشلیہ اقتصادی کنکلیو کا انعقاد 8تا10جولائی کے دوران کیاجارہاہے ۔ جن اہم ماہرین اقتصادیات کے ساتھ وزیراعظم  ملاقات کریں گے ان میں محترمہ انّے کروجر ، جان ہاپکنس یونیورسٹی ، جناب نکولس اسٹرن ، لندن اسکول آف اکونامکس ، جناب رابرٹ لارینس ، ہارورڈ کینیڈی اسکول ، جناب جان لپسکی ، سابق کارگذار منیجنگ ڈائرکٹر ، آئی ایم ایف ، جنید احمد ، ورلڈ بینک کنٹری ڈائرکٹرفارانڈیا اوردیگر افراد شامل ہیں ۔ کوشلیہ اقتصادی کنکلیو کا اہتمام انسٹی ٹیوٹ آف اکانومک گروتھ کے ذریعہ وزارت خزانہ کے اشتراک سے   کیاجارہاہے ۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
India’s Space Sector: A Transformational Year Ahead in 2025

Media Coverage

India’s Space Sector: A Transformational Year Ahead in 2025
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،24دسمبر 2024
December 24, 2024

Citizens appreciate PM Modi’s Vision of Transforming India