وزیراعظم جناب نریندر مودی 20 اور 21 نومبر کو لکھنؤ پولیس ہیڈ کوارٹر میں پولیس ڈائریکٹر جنرل صاحبان اور پولیس کے انسپکٹر جنرل صاحبان کی 56 ویں کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
یہ دو روزہ کانفرنس ہائی برڈ طریقے سے منعقد ہوگی۔ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ڈی جی پی اور مرکزی مسلح فورسیز اور مرکزی پولیس تنظیموں کے سربراہان لکھنؤ میں فزیکل طریقے سے ہونے والی اس کانفرنس میں شرکت کریں گے جبکہ آئی بی /ایس آئی بی ہیڈ کوارٹروں میں 37 مختلف جگہوں سے مدعوین ورچوئل طور پر اس میں شریک ہوں گے۔اس کانفرنس میں سائبر جرائم، اعداد وشمار کا نظم ونسق انسداد دہشت گردی چیلنجوں، بائیں بازؤ کی انتہا پسندی، منشیات کی ناجائز تجارت میں ابھرتے ہوئے رجحانات، جیل اصلاحات سمیت بہت سے امور پر تبادلہ خیال کیاجائے گا۔
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے سال 2014 سے ڈی جی پی کانفرنس میں دلچسپی لینا شروع کی تھی،جبکہ اس سے قبل و ہ صرف علامتی طور پر شامل ہوئے تھے ۔ کانفرنس کے سبھی اجلاسوں میں شرکت کرنے کو اہمیت دیتے ہیں اور اس کھلے غیر رسمی تبادلہ خیال کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں، جو ملک کو متاثر کرنے والے سیکیوریٹی سے متعلق داخلی امور پرپولیس کے اعلی افسران کو وزیراعظم نریندر مودی سے براہ راست بات چیت کا ایک موقع فراہم کرتا ہے۔
وزیراعظم کے نظریہ کے مطابق سال 2014 سے سالانہ کانفرنسیں جو نئی دہلی میں منعقد ہوا کرتی تھیں،2020 کو چھوڑ کر، جبکہ کانفرنس ورچوئلی طور پر منعقد کی گئی، دہلی سے باہر منعقد کی گئیں،۔ یہ کانفرنس 2014 میں گوہاٹی میں ، 2015 رن آف کچھ دھوردو ، 2016 میں حیدرآباد نیشنل پولیس اکیڈیمی، 2017 میں ٹیکن پور پی ایس ایف اکیڈیمی ،2018 میں کیوڑیہ اور 2019 میں پونے آئی آئی ایس ای آر میں منعقد کی گئی تھیں ۔