پولیسنگ اور داخلی سلامتی کے بہت بڑی تعداد میں مسائل پرتبادلہ خیال کیا جائے گا
کانفرنس کے دوران نئے فوجداری قوانین کے نفاذ کے لیے روڈ میپ پر غور کیا جائے گا
کانفرنس میں پولیسنگ اور سیکیورٹی کے ترقی پسندانہ موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 6-7 جنوری 2024 کو راجستھان انٹرنیشنل سنٹر، جے پور میں ڈائریکٹر جنرلز/انسپکٹر جنرلز آف پولیس 2023 کی آل انڈیا کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

 پانچ (5 ) سے 7 جنوری 2024 تک منعقد ہونے والی اس تین روزہ کانفرنس میں سائبر کرائم، پولیسنگ میں ٹیکنالوجی، انسداد دہشت گردی کے چیلنجز، بائیں بازو کی انتہا پسندی، جیلوں میں اصلاحات سمیت پولیسنگ اور داخلی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ کانفرنس کا ایک اور اہم ایجنڈا نئے فوجداری قوانین کے نفاذ کے لیے روڈ میپ پر غور و خوض ہے۔ مزید برآں، کانفرنس میں پولیسنگ اور سیکیورٹی کے  جدید ترین  موضوعات پر بھی غور کیا جائے گا نئی ٹیکنالوجیز جیسے کہ اے آئی ،  ڈیپ فیک وغیرہ  کی وجہ سے درپیش چیلنجز اور ان سے نمٹنے کے طریقے۔ یہ کانفرنس ٹھوس ایکشن پوائنٹس کی نشاندہی کرنے اور ان کی پیشرفت پر نظر رکھنے کا ایک موقع بھی فراہم کرتی ہے، جسے ہر سال وزیر اعظم کے سامنے بھی پیش کیا جاتا ہے۔

یہ کانفرنس شناخت شدہ موضوعات پر ضلع، ریاستی اور قومی سطح کے پولیس اور انٹیلی جنس افسران پر مشتمل وسیع غور و فکر کی تکمیل  کی منزل  ہے۔ کانفرنس میں ہر ایک تھیم کے تحت ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے بہترین طور طریقوں کو پیش کیا جائے گا تاکہ ریاستیں ایک دوسرے سے سیکھ سکیں۔

 سال 2014 سے وزیر اعظم نے ڈی جی پی کانفرنس میں گہری دلچسپی لی ہے۔ اس سے قبل وزرائے اعظم کی علامتی موجودگی کے برعکس، وہ کانفرنس کے تمام بڑے اجلاسوں میں شرکت کرتے ہیں۔ وزیر اعظم نہ صرف تمام معلومات کو تحمل سے سنتے ہیں بلکہ آزادانہ اور غیر رسمی بات چیت کی بھی حوصلہ افزائی کرتے ہیں تاکہ نئے خیالات سامنے آسکیں۔ اس سال کی کانفرنس میں ناشتے، دوپہر کے کھانے اور رات کے کھانے پر آزادانہ موضوعاتی مباحثوں کا بھی منصوبہ بنایا گیا ہے۔ اس سے پولیس کے اعلیٰ حکام کو یہ موقع ملے گا کہ وہ ملک کو متاثر کرنے والے اہم پولیسنگ اور داخلی سلامتی کے مسائل پر اپنے خیالات اور سفارشات وزیر اعظم سے شیئر کریں۔

وزیر اعظم نے 2014 سے پورے ملک میں سالانہ ڈی جی پی کانفرنسوں کے انعقاد کی بھی حوصلہ افزائی کی ہے۔ کانفرنس 2014 میں گوہاٹی میں منعقد کی گئی تھی۔دہارڈو,،کَچھ کا رن،2015 میں،; نیشنل پولیس اکیڈمی، حیدرآباد 2016 میں؛ بی ایس ایف اکیڈمی، ٹیکن پور2017 میں ؛ 2018 میں کیواڈیا؛  آئی آئی  ایس ای آر ، پونے 2019 میں؛ 2021 میں پولیس ہیڈ کوارٹر، لکھنؤ میں؛ اور 2023 میں نیشنل ایگریکلچرل سائنس کمپلیکس، پی یو ایس اے ، دہلی میں ان کانفرنسوں کا انعقاد کیا گیا تھا۔  اس روایت کو جاری رکھتے ہوئے، اس سال جے پور میں کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

اس کانفرنس میں مرکزی وزیر داخلہ، قومی سلامتی کے مشیر، امور داخلہ کے ایم او ایس، کابینہ سکریٹری، حکومت ہند کے سینئر افسران، ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ڈی جی پی اور مرکزی مسلح پولیس فورسز اور مرکزی پولیس تنظیموں کے سربراہان کے علاوہ دیگر لوگ شرکت کریں گے۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
When PM Modi Fulfilled A Special Request From 101-Year-Old IFS Officer’s Kin In Kuwait

Media Coverage

When PM Modi Fulfilled A Special Request From 101-Year-Old IFS Officer’s Kin In Kuwait
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Under Rozgar Mela, PM to distribute more than 71,000 appointment letters to newly appointed recruits
December 22, 2024

Prime Minister Shri Narendra Modi will distribute more than 71,000 appointment letters to newly appointed recruits on 23rd December at around 10:30 AM through video conferencing. He will also address the gathering on the occasion.

Rozgar Mela is a step towards fulfilment of the commitment of the Prime Minister to accord highest priority to employment generation. It will provide meaningful opportunities to the youth for their participation in nation building and self empowerment.

Rozgar Mela will be held at 45 locations across the country. The recruitments are taking place for various Ministries and Departments of the Central Government. The new recruits, selected from across the country will be joining various Ministries/Departments including Ministry of Home Affairs, Department of Posts, Department of Higher Education, Ministry of Health and Family Welfare, Department of Financial Services, among others.