وزیر اعظم جناب نریندر مودی21-22 جنوری  2023 کو نیشنل ایگری کلچر سائنس کامپلیکس، پوسا، نئی دہلی میں ڈائرکٹر جنرلس/ انسپکٹر جنرلس آف پولیس کی کل ہند کانفرنس 2023 میں شرکت کریں گے۔

20 سے 22 جنوری 2023 تک منعقد ہونے والی یہ سہ روزہ کانفرنس  ہائبرڈ فارمیٹ میں ہوگی۔ ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ڈی جی پی اور مرکزی مسلح پولس دستوں اور مرکزی پولس تنظیموں کے سربراہان سمیت تقریباً 100 مدعوئین اس کانفرنس میں فزیکل طور پر  شرکت کریں گے ، جبکہ بقیہ مدعوئین ملک بھر سے اس کانفرنس میں ورچووَل طریقہ سے حصہ لیں گے۔

اس کانفرنس کے دوران سائبر جرائم، پولیس  نظام میں تکنالوجی، دہشت گردی کا مقابلہ کرنے میں درپیش چنوتیوں، بایاں بازو انتہا پسندی، صلاحیت سازی، جیلوں کی اصلاحات سمیت کئی موضوعات پر تبادلہ خیالات عمل میں آئیں گے۔ یہ کانفرنس دراصل شناخت شدہ موضوعات پر ضلع، ریاست اور قومی سطحوں  کے پولیس اور خفیہ افسران کو شامل کرکے کیے جانے والے تفصیلی غور و خوض کی اعلیٰ ترین سطح ہے۔ان میں سے ہر ایک موضوع کے تحت ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے بہترین طور طریقوں کو اس کانفرنس کے دوران پیش کیا جائے گا، تاکہ ریاستیں ایک دوسرے سے سیکھ سکیں۔

سال 2014 سے ہی وزیر اعظم نے ڈی جی پی کانفرنس میں گہری دلچسپی دکھائی ہے۔  جہاں پہلے اس کانفرنس میں وزرائے اعظم کی محض علامتی موجودگی ہوا کرتی تھی، وہیں اب وزیر اعظم اس کانفرنس کے تمام اہم سیشنوں میں موجود رہتے ہیں۔ وزیر اعظم نہ صرف تمام معلومات اور سجھاؤں کو غور سے سنتے ہیں، بلکہ آزاد اور غیر رسمی تبادلہ خیالات بھی کرتے ہیں، تاکہ نئے نئے خیالات سامنے آسکیں۔ اس سے ملک کے سرکردہ پولیس افسران کو پورے ملک کو متاثر کرنے والے پولیس نظام اور داخلی سلامتی سے متعلق موضوعات پر وزیر اعظم کو راست طور پر معلومات فراہم کرنے اور ان کے سامنے اپنی کھلی یا بے باک سفارشات پیش کرنے کے لیے ازحد موافق ماحول ملتا ہے۔

اس کے علاوہ وزیر اعظم کے ویژن کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کانفرنس میں اب پولیس نظام اور سلامتی سے متعلق مستقبل پر مرتکز موضوعات پر تبادلہ خیالات شروع کر دیا گیا ہے، تاکہ نہ صرف موجودہ وقت میں سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے ، بلکہ ابھرتے ہوئے مسائل اور چنوتیوں کا سامنا کرنے کی صلاحیت بھی پیدا کی جا سکے۔

وزیر اعظم نے سال 2014 سے ہی پوری ملک میں سالانہ ڈی جی پی کانفرنسوں کا اہتمام کیے جانے کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ یہ کانفرنس سال 2014 میں گواہاٹی میں؛ سال 2015 میں دھورڈو، کچھ کے رَن میں ؛ سال 2016 میں نیشنل پولیس اکیڈمی، حیدرآباد میں؛ سال 2017 میں بی ایس ایف اکیڈمی، ٹیکن پور میں؛ سال 2018 میں کیوڑیا میں؛ سال 2019 میں آئی آئی ایس ای آر، پونے میں اور سال 2021 میں پولیس صدر دفاتر، لکھنؤ میں منعقد کی گئی تھی۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Indian economy ends 2024 with strong growth as PMI hits 60.7 in December

Media Coverage

Indian economy ends 2024 with strong growth as PMI hits 60.7 in December
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،17دسمبر 2024
December 17, 2024

Unstoppable Progress: India Continues to Grow Across Diverse Sectors with the Modi Government