وزیر اعظم این ای آئی جی آرآئی ایم ایس ، شیلونگ میں واقع 7500 ویں'جن اوشدھی کیندر' قوم کے نام وقف کریں گے 

نئی دہلی۔ 05 مارچ       وزیر اعظم جناب نریندر مودی 7 مارچ 2021 کو صبح 10 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ 'جن اوشدھی دیوس'  کی تقریبات سے خطاب کریں گے۔ اس پروگرام کے دوران وزیر اعظم شیلونگ کے نارتھ ایسٹرن اندرا گاندھی ریجنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل سائنس میں بنے 7500 ویں جن اوشدھی کیندر کو قوم کے نام وقف کریں گے۔ وہ پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پریوجنا کے مستحقین سے بات چیت بھی کریں گے اور شراکت داروں کو ان کے اچھے کاموں کے لیے اعزاز سے بھی نوازیں گے۔ اس موقع پر مرکزی وزیر برائے کیمیکل اور کھاد بھی موجود ہوں گے۔

پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی اسکیم

اس پہل کے تحت  کفایتی قیمت پر معیاری دوائیں مہیا کرانے کی کوشش کی جاتی  ہے۔ اس اسکیم کے تحت ایسے مراکز کی تعداد بڑھ کر 7499 ہوگئی ہے ، یہ ملک کے تمام اضلاع میں ہے۔ مالی سال 2020-21 (4 مارچ 2021 ء تک) میں فروخت کے نتیجے میں عام شہریوں کےتقریبا 3600 کروڑ روپے کی بچت ہوئی ، کیونکہ یہ دوائیں  بازار کی قیمتوں کے مقابلے  50 فیصد  سے 90 فیصد تک سستی ہیں۔

جن اوشدھی دیوس کے بارے میں

جن اوشدھی  مرکز  کے بارے میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو جانکاری فراہم کرنے کے لئے ، یکم مارچ سے 7 مارچ تک پورا ہفتہ "جن اوشدھی ہفتہ" کے طور پر منایا جارہا ہے ، جس کا موضوع "جن اوشدھی - خدمت بھی ، روزگار بھی" ہے۔ ہفتے کے آخری دن یعنی 7 مارچ کو "جن اوشدھی دیوس" کے  طور پر منایا جائے گا۔

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Indian Toy Sector Sees 239% Rise In Exports In FY23 Over FY15: Study

Media Coverage

Indian Toy Sector Sees 239% Rise In Exports In FY23 Over FY15: Study
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Share your ideas and suggestions for 'Mann Ki Baat' now!
January 05, 2025

Prime Minister Narendra Modi will share 'Mann Ki Baat' on Sunday, January 26th. If you have innovative ideas and suggestions, here is an opportunity to directly share it with the PM. Some of the suggestions would be referred by the Prime Minister during his address.

Share your inputs in the comments section below.