وزیراعظم جناب نریندر مودی 12 جنوری 2021 کو 10.30 بجے صبح ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے دوسرے یوتھ پارلیمنٹ فیسٹول کی اختتامی تقریب سے خطاب کریں گے۔ فیسٹول کے تین قومی فاتحین بھی تقریب میں اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔اس موقع پر لوک سبھا اسپیکر، مرکزی وزیرتعلیم اور نوجوانوں کے امور و کھیل کود کےوزیرمملکت (آزادانہ چارج) بھی تقریب میں موجود ہوں گے۔

نیشنل یوتھ پارلیمنٹ فیسٹول

نیشنل یوتھ پارلیمنٹ فیسٹول (این وائی پی ایف) کا مقصد 18 سے 25 سال کی عمر کے ایسے نوجوانوں کے خیالات کو سننا ہے ، جنہیں ووٹ ڈالنے کی اجازت ہے اور آئندہ برسوں میں مختلف کیرئیر کو اپنانا ہے، جن میں پبلک سروسز شامل ہیں۔این وائی پی ایف کا تصور وزیرعظم کے31 دسمبر 2017 کو من کی بات پروگرام میں ان کے خیالات پر مبنی ہے۔ ان خیالات سے متاثر ہوکرپہلا این وائی پی ایف 12 جنوری سے 27 فروری 2019 کے دوران منعقد کیا گیا تھا، جس کاموضوع ’’جدید ہندوستان کی آواز بنیں، حل تلاش کریں اور پالیسی میں شراکت دار بنیں‘‘ تھا۔ اس پروگرام میں کل 88000 نوجوانوں نے حصہ لیا تھا۔

دوسرا این وائی پی ایف 23 دسمبر 2020 کو ورچوولی طور پر شروع کیا گیا۔ اس کے پہلے مرحلے میں ملک بھر سے 2.34 نوجوانوں نے شرکت کی تھی۔ اس کے بعد یکم تا 5 جنوری 2021 کے دوران ورچوولی طریقے سے ریاستی نوجوان رکن پارلیمان کی پیروی کی گئی ۔ دوسرے این وائی پی ایف کے فائنل کا انعقاد 11 جنوری 2021 کو پارلیمنٹ کے سینٹر ہال میں منعقد کیا جائے گا۔ 29 قومی فاتحین کونیشنل جیوری کے سامنے اپنے خیالات کا اظہار کرنے کا موقع ملےگا۔نیشنل جیوری، محترمہ روپا گانگولی، رکن راجیہ سبھا، جناب پرویش صاحب سنگھ، رکن لوک سبھا اور معروف صحافی جناب پرفلا کیٹکر پر مشتمل ہے۔ سرفہرست تین قومی فاتحین کو 12 جنوری کواختتامی تقریب کے دوران وزیراعظم کے سامنے اپنے خیالات کا اظہار کرنے کا موقع حاصل ہو گا۔

نیشنل یوتھ فیسٹول

نیشنل یوتھ فیسٹول ہر سال 12 سے 16 جنوری کے درمیان منایا جاتا ہے۔ 12 جنوری کو سوامی وویکانند کے یوم پیدائش پر یوم نوجوان کے طور پرمنایا جاتا ہے۔ اس سال نیشنل یوتھ فیسٹول کے ساتھ این وائی پی ایف کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے۔

نیشنل یوتھ فیسٹول کا مقصد ملک کے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا ہے، جہاں نوجوان باضابطہ اور غیر رسمی طور پر اپنی معاشرتی اور ثقافتی اپنے منفرد خیالات کا تبادلہ کرتے ہوئے منی انڈیا کی تشکیل کرتے ہیں۔ اس کے ذریعے قومی یکجہتی، فرقہ وارانہ ہم آہنگی، اخوت ، جرأت اور ہمت کے جذبے کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ اس کا بنیادی مقصد ایک بھارت، شریشٹھ بھارت کی روح، جوہر اور تصور کی تشہیر کرنا ہے۔

کووڈ-19 کی وجہ سے 24ویں نیشنل یوتھ فیسٹول کو ورچوولی طریقہ کار سے منعقد کیا جارہا ہے۔ اس سال کا فیسٹول کا موضوع ہے ’’یووا- اُتساہ نئے بھارت کا‘‘ ۔ جس کا مطلب ہے کہ نوجوان نیو انڈیا کو جشن کو زندہ و جاوید رکھتے ہیں۔ 24ویں نیشنل یوتھ فیسٹول کی افتتاحی تقریب اور دوسری نیشنل یوتھ پارلیمنٹ فیسٹول کی اختتامی تقریب 12 جنوری 2021 کو پارلیمنٹ کے سینٹرل ہال میں منعقد ہوگی۔ 24ویں نیشنل یوتھ فیسٹول کا اختتام نئی دہلی کے ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر میں 16 جنوری 2021 کو ہوگا۔

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Waqf Law Has No Place In The Constitution, Says PM Modi

Media Coverage

Waqf Law Has No Place In The Constitution, Says PM Modi
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM to participate in ‘Odisha Parba 2024’ on 24 November
November 24, 2024

Prime Minister Shri Narendra Modi will participate in the ‘Odisha Parba 2024’ programme on 24 November at around 5:30 PM at Jawaharlal Nehru Stadium, New Delhi. He will also address the gathering on the occasion.

Odisha Parba is a flagship event conducted by Odia Samaj, a trust in New Delhi. Through it, they have been engaged in providing valuable support towards preservation and promotion of Odia heritage. Continuing with the tradition, this year Odisha Parba is being organised from 22nd to 24th November. It will showcase the rich heritage of Odisha displaying colourful cultural forms and will exhibit the vibrant social, cultural and political ethos of the State. A National Seminar or Conclave led by prominent experts and distinguished professionals across various domains will also be conducted.