وزیر اعظم جناب نریندر مودی 6 ستمبر 2024 کو دوپہر 12:30 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعےسورت، گجرات میں ’جل سنچے جن بھاگیداری پہل‘ کے آغاز کے موقع پر پروگرام سے خطاب کریں گے۔
پانی کی بچت کے وزیر اعظم کے وژن کو آگے بڑھاتے ہوئے،یہ پہل کمیونٹی کی شراکت داری اور ملکیت پر مضبوط زور دیتے ہوئے پانی کو محفوظ کرنے کی کوشش کرتی ہے اور یہ پورے معاشرے اور پوری حکومت کے نقطہ نظر سے آگے بڑھتی ہے۔ حکومت گجرات کی زیرقیادت جل سنچے پہل کی کامیابی پر روشنی ڈالتے ہوئے جل شکتی کی وزارت، ریاستی حکومت کے ساتھ مل کر، گجرات میں ‘‘جل سنچے جن بھاگیداری’’ پہل شروع کر رہی ہے۔ حکومت گجرات نے پانی کی یقینی دستیابی والے مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے شہریوں، بلدیاتی اداروں، صنعتوں اور دیگر متعلقہ فریقوں کو متحرک کرنے کی کوشش کی ہے ۔
اس پروگرام کے تحت ریاست بھر میں تقریباً 24,800 بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے کے ڈھانچے کمیونٹی پارٹنرشپ کے ساتھ تعمیر کیے جا رہے ہیں۔ یہ ڈھانچے بارش کے پانی کی ذخیرہ اندوزی کو بڑھانے اور پانی کی طویل مدتی پائیداری کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔