نئی دہلی، 29/ اپریل 2022 ۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی 30 اپریل 2022 کو صبح 10 بجے نئی دہلی کے وگیان بھون میں ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور ہائی کورٹوں کے چیف جسٹسوں کی مشترکہ کانفرنس کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر وہ حاضرین سے خطاب بھی کریں گے۔
مشترکہ کانفرنس عاملہ اور عدلیہ کے لیے ایک موقع ہے کہ وہ انصاف کی سادہ اور آسان فراہمی کے لیے لائحہ عمل بنانے اور نظام انصاف کو درپیش چیلنجوں پر قابو پانے کے لیے ضروری اقدامات پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے اکٹھے ہوں۔ اس طرح کی سابقہ کانفرنس 2016 میں منعقد ہوئی تھی۔ تب سے، حکومت نے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے اور ای کورٹس مشن موڈ پروجیکٹ کے تحت عدالتی عمل میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے انضمام کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں۔