وزیر اعظم تعلیم کے شعبے میں کئی اہم اقدامات کا بھی آغاز کریں گے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 7 ستمبر 2021 کو صبح 10:30 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ شکشا پرو کے افتتاحی کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ وہ تقریب کے دوران تعلیمی شعبے میں کئی اہم اقدامات کا بھی آغاز کریں گے۔

وزیر اعظم ہندوستانی سائن لینگویج کی لغت (سماعت سے محروم افراد کے لیے آڈیو اور ٹیکسٹ ایمبیڈڈ سائن لینگویج ویڈیو ، یونیورسل ڈیزائن آف لرننگ کے مطابق)، بولنے والی کتابیں (بصارت سے محروم افراد کے لیے آڈیو کتابیں) ، اسکول  کے معیار کی یقین دہانی اور سی بی ایس ای کے اسسمنٹ فریم ورک،این آئی پی یو این بھارت کے لیے 'نشٹھا' اساتذہ کا تربیتی پروگرام اور ودیانجلی پورٹل (اسکول کی ترقی کے لیے تعلیمی رضاکاروں/عطیہ کنندگان/سی ایس آر خدمات  کرنے والوں کے لیے)  کا آغاز کریں گے۔

'شکشک پرو – 2021 ' کا ​​موضوع "معیار اور پائیدار اسکول: ہندوستان میں اسکولوں سےعلم کا حصول" ہے۔یہ کانفرنس نہ صرف ہر سطح پر تعلیم کے تسلسل کو یقینی بنانے بلکہ ملک بھر کے اسکولوں میں معیار، شمولیت والی روایات  اور پائیداری میں مسلسل بہتری لانے کے لیے جدید طریقوں کی حوصلہ افزائی کرے گی۔

تقریب کے دوران مرکزی وزیر تعلیم اور مرکزی وزیر مملکت برائے تعلیم بھی موجود ہوں گے۔   

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
25% of India under forest & tree cover: Government report

Media Coverage

25% of India under forest & tree cover: Government report
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi