وزیر اعظم قومی تعلیمی پالیسی 2020 کی پہلی سالگرہ موقع پر کئی کلیدی اقدامات کی شروعات کریں گے
یہ اقدامات قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے نشانوں کو حاصل کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے

وزیر  اعظم  نریندر مودی   29 جولائی 2021 کو ملک بھر کے تعلیم اور ہنر مندی کے شعبے کے پالیسی سازوں ،طلبہ  اور اساتذہ سے ویڈیوں کانفرینسنگ  کے ذریعہ خطاب کریں گے ۔ وزیر  اعظم یہ خطاب  قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے تحت  اصلاحات کا ایک سال پورا ہونے کے موقع پر کریں گے ۔ وہ تعلیم کے شعبے میں کئی اقدامات کی بھی شروعات کریں گے ۔

وزیر اعظم قرض کے تعلیمی بینک کا بھی آغاز کریں گے  جس میں اعلٰی تعلیم میں طلبہ کے  لئے کئی بار شامل ہونے اور خارج ہونے کی سہولت موجود ہوگی۔اس اعلٰی تعلیم  میں    علاقائی زبانوں میں پہلے سال کے انجینئرنگ  پروگرام اور  اعلی تعلیم کو بین الاقوامی  سطح پر لانے کے لئے رہنما اصول  شامل ہیں ۔

جن اقدامات کی شروعات کی جائے گی ان میں ودیا پرویش بھی شامل ہیں  جو  پہلے درجہ کے طلبہ کے لئے 3 مہینے کے ایک ڈرامے پر مبنی اسکول کی تیاری کا ایک  طریقہ کار   ہے ؛   ثانوی درجہ میں ایک موضوع کے طور پر  بھارتی اشاراتی زبان ؛ نشٹھا  2.0 ، این سی ای آرٹی کی طرف سے ڈزائن کیا گیا اساتذہ کی تربیت کا ایک مربوط پروگرام ؛  سفل ( سیکھنے کی سطحوں کا تجزیہ کرنے کے لئے منظم جائزہ ) ، سی بی ایس سی اسکولوں میں تیسرے، پانچویں  اور آٹھویں درجے کے لئے اہلیت پر  مبنی جائزے کا لائحہ عمل  ، اور مصنوعی ذہانت کے لئے وقف ایک ویب سائٹ ۔

اس کے علاوہ  اس تقریب میں  قومی ڈیجیٹل تعلیم آر کٹیکچر ( این ڈی ای اے آر ) اور قومی تعلیمی ٹیکنالوجی فورم ( این ای ٹی ایف ) کا بھی آغاز کیا جائے گا ۔

یہ اقدامات این ای پی 2020 کے نشانوں کو پورا کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے اور اس سے تعلیم کا شعبہ  مزید متحرک اور قابل رسائی بنے گا ۔

این ای پی 2020 سیکھنے کے منظر نامے میں تبدیلی لانے ، تعلیم کو مجموعی شکل دینے اور ایک آتم نربھر بھارت کے لئے ایک مضبوط بنیاد کی تعمیر کے لئے رہنمائی کرنے  والا  فلسفہ ہے ۔

یہ 21 ویں کی پہلی تعلیمی پالیسی  ہے جس نے 1986 کی  تعلیم سے متعلق 34 سال پرانی قومی پالیسی کی جگہ لی ہے ۔یہ پالیسی  رسائی ، برابری ، کوالٹی ، مناسب خرچ اور جواب دہی کی بنیاد پر بنائی گئی ہے اور یہ دیر پا ترقی کے  2030 کے ایجنڈے کے مطابق ہے  جس کا مقصد بھارت کو،اسکول اور کالج کی تعلیم کو مزید مجموعی ، لچک دار ، کثیر موضوعاتی ، 21 ویں صدی  کی ضرورتوں کے مطابق بنا کر  ایک متحرک علمی سماج اور  علم کی ایک عالمی سپر پاور بنانا ہے  اور ہر طالب علم کی منفرد  صلاحیتوں کو ابھارنا ہے ۔

اس موقع پر تعلیم کے مرکزی وزیر بھی موجود تھے ۔

 

 
Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait

Media Coverage

Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister Narendra Modi to attend Christmas Celebrations hosted by the Catholic Bishops' Conference of India
December 22, 2024
PM to interact with prominent leaders from the Christian community including Cardinals and Bishops
First such instance that a Prime Minister will attend such a programme at the Headquarters of the Catholic Church in India

Prime Minister Shri Narendra Modi will attend the Christmas Celebrations hosted by the Catholic Bishops' Conference of India (CBCI) at the CBCI Centre premises, New Delhi at 6:30 PM on 23rd December.

Prime Minister will interact with key leaders from the Christian community, including Cardinals, Bishops and prominent lay leaders of the Church.

This is the first time a Prime Minister will attend such a programme at the Headquarters of the Catholic Church in India.

Catholic Bishops' Conference of India (CBCI) was established in 1944 and is the body which works closest with all the Catholics across India.