وزیراعظم جناب نریندر مودی 18 نومبر 2021 کو دوپہر 12 بجے نئی دہلی کے اشوک ہوٹل میں ’’بلارکاوٹ قرض کی ترسیل اور اقتصادی ترقی کے لئے تال میل کا قیام‘‘ پر کانفرنس کے اختتامی اجلاس سے خطاب کریں گے۔
اس کانفرنس کا انعقاد 17 اور 18 نومبر 2021 کو وزارت خزانہ کے مالی خدمات کے محکمے کے ذریعے کیا جا رہا ہے۔ اس میں وزارتوں، بینکوں ، مالی اداروں اور صنعت کے نمائندے شرکت کریں گے۔
اس موقع پر مرکزی وزیر خزانہ بھی موجود ہوں گی۔