نئی لّی ، 24 نومبر / وزیر اعظم جناب نریندر مودی 26 نومبر ، 2020 ء کو ، دن میں 12:30 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پریزائڈنگ کی افسران کی 80 ویں کل ہند کانفرنس کے اختتامی اجلاس سے خطاب کریں گے ۔
پریزائڈنگ افسران کی کل ہند کانفرنس کا سلسلہ 1921 ء میں شروع ہوا تھا ۔ یہ سال پریزائڈنگ افسران کی کانفرنس کا ایک سو ویں سال کے طور پر منایا جا رہا ہے ۔ صد سالہ جشن کے لئے دو روزہ کانفرنس 25 اور 26 نومبر کو گجرات کے کیوڑیا میں منعقد کی جا رہی ہے ۔ اس سال کی کانفرنس کا موضوع ، ‘‘ مقننہ ، عاملہ اور عدلیہ کے درمیان ہم آہنگ تال میل فعل جمہوریت کے لئے ایک کلید ’’ ہے ۔
کانفرنس کا افتتاح صدرِ جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند 25 نومبر کو کریں گے ۔ کانفرنس میں نائب صدرِ جمہوریہ اور راجیہ سبھا کے چیئرمین جناب ایم وینکیا نائیڈو ، لوک سبھا اسپیکر اور کانفرنس کے چیئرپرسن جناب اوم برلا ، گجرات کے گورنر جناب اچاریہ دیو وَرت ،گجرات کے وزیر اعلیٰ جناب وجے روپانی اور دیگر شخصیات شرکت کریں گی ۔