وزیراعظم جناب نریندر مودی 24دسمبر 2022 کو گیارہ بجے دن میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شری سوامی نارائن گروکُل راج کوٹ سنستھان کے 75ویں امرت مہوتسو سےخطاب کریں گے۔
شری سوامی نارائن گروکُل راج کوٹ سنستھان 1948 میں گرودیو شاستری جی مہاراج شری دھرم جیون داس جی سوامی کے ذریعے راج کوٹ میں قائم کیا گیا تھا۔ اس سنستھان کو توسیع دی گئی ہے اور آج دنیا بھر میں اس کی 40 سے زیادہ شاخیں قائم ہوچکی ہیں ، جن میں 25ہزار سے زیادہ طالب علموں کیلئے اسکول کی سہولیات ،انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ تعلیم کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔