وزیر اعظم جناب نریندر مودی 3 نومبر کو صبح 11 بجے نئی دہلی کے وگیان بھون میں سنٹرل ویجیلنس کمیشن (سی وی سی) کے ویجیلنس بیداری ہفتہ کے موقع پر پروگرام سے خطاب کریں گے۔
اس موقع پر وزیر اعظم سی وی سی کے نئے کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم پورٹل کا آغاز کریں گے۔ اس پورٹل کا مقصد شہریوں کو ان کی شکایات کی صورت حال کے بارے میں باقاعدہ اپ ڈیٹس کے ذریعے مکمل معلومات فراہم کرانا ہے۔ وہ ’’اخلاقیات اور اچھے طرز عمل‘‘ پر تصویری کتابچوں کی ایک سیریز، ’’احتیاطی ویجیلنس‘‘ سے متعلق بہترین طریقہ کار پر ایک تالیف اور سرکاری حصولیابی پر خصوصی شمارہ ’’وگیہ وانی‘‘ کا بھی اجرا کریں گے۔
سی وی سی ہر سال ویجیلنس بیداری ہفتہ مناتی ہے جس کا مقصد زندگی کے تمام شعبوں میں یکجہتی کے پیغام کو پھیلانے کے لیے تمام متعلقین کو یکجا کرنا ہے۔ اس سال یہ 31 اکتوبر سے 6 نومبر تک ’’ایک ترقی یافتہ ملک بننے کے لیے بدعنوانی سے پاک ہندوستان‘‘ کی تھیم پر منایا جا رہا ہے ۔ وزیر اعظم ویجیلنس بیداری ہفتہ کی مذکورہ تھیم پر سی وی سی کے ذریعہ چلائے جانے والے ایک ملک گیر مضمون نگاری مقابلے کے دوران بہترین مضامین لکھنے والے پانچ طلباء کو انعامات سے بھی نوازیں گے۔