وزیر اعظم سی وی سی کے نئے کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم پورٹل کا آغاز کریں گے
یہ پورٹل شہریوں کو ان کی شکایات کی صورتحال کے بارے میں باقاعدہ اپ ڈیٹس کے ذریعے مکمل معلومات فراہم کرائے گا

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 3 نومبر کو صبح 11 بجے نئی دہلی کے وگیان بھون میں سنٹرل ویجیلنس کمیشن (سی وی سی) کے ویجیلنس بیداری ہفتہ کے موقع پر پروگرام سے خطاب کریں گے۔

اس موقع پر وزیر اعظم سی وی سی کے نئے کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم پورٹل کا آغاز کریں گے۔ اس پورٹل کا مقصد  شہریوں کو ان کی شکایات کی صورت حال کے بارے میں باقاعدہ اپ ڈیٹس کے ذریعے مکمل  معلومات فراہم کرانا ہے۔ وہ ’’اخلاقیات اور اچھے طرز عمل‘‘ پر تصویری کتابچوں کی ایک سیریز، ’’احتیاطی  ویجیلنس‘‘ سے متعلق بہترین طریقہ کار پر  ایک تالیف اور سرکاری حصولیابی پر  خصوصی   شمارہ ’’وگیہ وانی‘‘ کا بھی اجرا کریں گے۔

سی وی سی ہر سال ویجیلنس بیداری ہفتہ مناتی ہے جس کا مقصد زندگی کے تمام شعبوں میں یکجہتی  کے پیغام کو پھیلانے کے لیے تمام متعلقین  کو یکجا کرنا ہے۔ اس سال یہ 31 اکتوبر سے 6 نومبر تک ’’ایک ترقی یافتہ ملک بننے کے لیے بدعنوانی سے پاک ہندوستان‘‘ کی تھیم پر  منایا جا رہا ہے ۔ وزیر اعظم ویجیلنس بیداری ہفتہ کی  مذکورہ تھیم پر سی وی سی کے ذریعہ چلائے جانے والے  ایک  ملک گیر مضمون نگاری  مقابلے کے دوران بہترین مضامین لکھنے والے پانچ طلباء کو  انعامات سے بھی  نوازیں گے۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season

Media Coverage

Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi