نئی دہلی، 27 جنوری 2021، وزیراعظم جناب نریندر مودی 28 جنوری 2021 کو دلی میں کری اپّا گراؤنڈ میں نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی) کی ریلی سے خطاب کریں گے۔اس موقع پر مرکزی وزیر دفاع، چیف آف ڈیفنس اسٹاف اور تینوں افواج کے سربراہان بھی موجود رہیں گے۔
وزیراعظم گارڈ آف آنر کا جائزہ لیں گے، این سی سی دستوں کے مارچ پاسٹ کا جائزہ لیں گے اور تقریب کے دوران ثقافتی پروگرام دیکھیں گے۔