وزیر اعظم جناب نریندر مودی 10 جولائی 2022 کی صبح 11:30 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے  ایک نیچرل فارمنگ کانکلیو سے خطاب کریں گے۔

آزادی کا امرت مہوتسو کے ایک حصے کے طور پر، وزیر اعظم نے مارچ 2022 میں گجرات پنچایت مہاسمیلن میں اپنے خطاب میں ہر گاؤں میں کم از کم 75 کسانوں کو کھیتی کا قدرتی طریقہ اپنانے کی تلقین کی تھی۔ وزیر اعظم کے اس ویژن کی رہنمائی میں، ضلع سورت نے قدرتی زراعت  اپنانے میں کسانوں کی مدد کرنے کے لئے ضلع میں مختلف متعلقین  اور اداروں جیسے کسان  کے گروپ، منتخب نمائندے، تلاٹھیوں، ایگریکلچر پروڈیوس مارکیٹنگ کمیٹیوں (اے پی ایم سی)، کوآپریٹیو، بینکوں وغیرہ کو حساس بنانے  اور تحریک دینے کے لیے ایک مربوط اور تال میل  والی  کوشش کی۔  نتیجتاً ہر گرام پنچایت میں کم از کم 75 کسانوں کی شناخت کی گئی اور انہیں قدرتی زراعت کے لیے تحریک اور تربیت دی گئی۔ کسانوں کو 90 مختلف کلسٹرز میں تربیت دی گئی جس کے نتیجے میں ضلع بھر میں 41,000 سے زائد کسانوں کو تربیت دی گئی۔

یہ کانکلیو سورت، گجرات میں منعقد کیا جا رہا ہے اور اس میں ایسے ہزاروں کسانوں اور دیگر تمام  متعلقین  شرکت کریں گے جنہوں نے سورت میں قدرتی کھیتی کو اپنایا ہے اور کامیابی  حاصل کی ہے۔ کانکلیو میں  گجرات کے گورنر اور وزیراعلی  بھی شرکت کریں گے۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PM Modi hails diaspora in Kuwait, says India has potential to become skill capital of world

Media Coverage

PM Modi hails diaspora in Kuwait, says India has potential to become skill capital of world
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi