شری شری ہری چند ٹھاکر جی کے 211ویں یوم پیدائش کے موقع پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے آج شام 4:30 بجے مغربی بنگال کے شری دھام ٹھاکر نگر ، ٹھاکر باڑی میں متوا دھرما مہا میلہ 2022سے خطاب کریں گے۔
شری شری ہری چندٹھاکر جی نے آزادی کے دور سے قبل غیر منقسم بنگال میں محروم افراد مظلوم اورپسماندہ لوگوں کی بہتری کے لئے اپنی زندگی وقف کردی تھی۔1860ء میں اوراکانڈی جو اب بنگلہ دیش میں ہے، سے انہوں نے اپنی سماجی اور مذہبی تحریک شروع کی تھی، جس کے نتیجے میں متوا دھرما کی تشکیل عمل میں آئی۔
29مارچ سے 5اپریل 2022ء تک متوا دھرما مہا میلہ 2022 کا اہتمام کیا جارہا ہے اور یہ میلہ آل انڈیا متوا مہا سنگھ کے ذریعے منعقد کیا جارہا ہے۔