نئی دہلی، 11/اگست2021 ۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی 13 اگست 2021 کو صبح 11 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے گجرات میں سرمایہ کار سربراہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ اس سربراہ اجلاس کا انعقاد والنٹری وہیکل – فلیٹ موڈرنائزیشن پروگرام یا وہیکل اسکریپنگ پالیسی کے تحت موٹر گاڑیوں کی اسکریپنگ سے متعلق بنیادی ڈھانچے کے قیام کے لئے سرمایہ کاری کو مدعو کرنے کے لئے کیا جارہا ہے۔ اس سے ایک مربوط اسکریپنگ مرکز کے فروغ کے لئے الانگ میں شپ بریکنگ انڈسٹری کے ذریعے پیش کئے گئے متحدہ عمل کی جانب بھی توجہ مبذول ہوگی۔
اس سربراہ اجلاس کا انعقاد سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت نیز حکومت گجرات کے ذریعے کیا جارہا ہے۔ یہ سربراہ اجلاس گجرات کے گاندھی نگر میں ہوگا اور اس میں ممکنہ سرمایہ کاروں، صنعت کے ماہرین اور متعلقہ مرکزی و ریاستی حکومت کی وزارتوں کی شرکت ہوگی۔
سڑک نقل و حمل کے مرکزی وزیر اور گجرات کے وزیر اعلیٰ بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔
وہیکل اسکریپنگ پالیسی کے بارے میں
وہیکل اسکریپنگ پالیسی کا مقصد ایک ماحولیات دوست اور محفوظ طریقے سے اَن فٹ اور آلودگی پھیلانے والی موٹر گاڑیوں کو مرحلہ وار طریقے سے باہر کرنے کا ایک ماحولیاتی نظام بنانا ہے۔ اس پالیسی کا مقصد ملک بھر میں آٹومیٹڈ ٹیسٹنگ اسٹیشن اور رجسٹرڈ وہیکل اسکریپنگ مراکز کی شکل میں اسکریپنگ سے متعلق بنیادی ڈھانچہ تیار کرنا ہے۔