وزیراعظم جناب نریندرمودی 20اپریل 2023کو نئی دہلی کے اشوکا ہوٹل میں صبح دس بجے عالمی بودھ چوٹی کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کریں گے ۔
ثقافت کی وزارت ، انٹرنیشنل بدھسٹ کفنیڈریشن کے اشتراک سے 20اور21اپریل کو اس دوروزہ چوٹی کانفرنس کاانعقاد کررہی ہے ۔ عالمی بودھ چوٹی کانفرنس کا موضوع ہے :‘‘عصری چنوتیوں اورچیلنجرس سے نمٹنے کے لئے اقدامات :مانے ہوئے رواج یاطریقے کافلسفہ ’’۔
یہ چوٹی کانفرنس ، بدھ مت سے متعلق امور اور عالمی تشویش کے مسائل کے بارے میں عالمی بودھ دھرما قیادت اورسکالرز کو ایک جگہ جمع کرنے اوران امور اورمسائل کا اجتماعی طورپر حل کرنے کی غرض سے پالیسی معلومات کی حصولیابی سے متعلق ایک کوشش ہے ۔ اس چوٹی کانفرنس میں کئے جانے والے تبادلہ خیال کی بدولت اس بات کی کوشش کی جائے گی کہ بودھ دھما کی بنیادی اقدار ، کس طرح عصری صورت حال میں ترغیب اوررہنما ئی فراہم کرسکتی ہیں ۔
اس چوٹی کانفرنس میں دنیا بھرسے آئے ممتاز اورسرکردہ اسکالرز ، سنگھا رہنما اور قائدین ، دھرما کے پیروکار شرکت کریں گے اور فوری توجہ کے متقاضی عالمی امورکے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے اور عالمی اقدار پرمبنی بدھ دھمّا میں جوابات تلاش کریں گے ۔ چوٹی کانفرنس کے دوران چارموضوعات کے تحت تبادلہ خیال کیاجائے گا ۔ یہ موضوعات ہیں بدھ دھمّا اورامن ، بدھ دھمّا :آب وہوا سے متعلق بحران ، صحت اور پائیداری ؛ نالندہ بودھ روایت کا تحفظ ؛ بودھ دھمّا زیارت ، موجودہ وراثت ، اوربودھ قدیم یادگاریں :جنوب ، جنوب مشرق اورمشرقی ایشیا میں ملکوں کے ساتھ بھارت کے صدیوں پرانے ثقافتی روابط سے متعلق ایک لچکدار فاؤنڈیشن ۔