وزیراعظم جناب نریندر مودی نئی دہلی کے وگیان بھون میں 30جولائی 2024 کو دوپہر 12 بجے ‘وِکست بھارت کی جانب سفر:25-2024 کے مرکزی بجٹ پیش کیے جانے کے بعد کی کانفرنس’ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کریں گے۔
ہندوستانی صنعت کی کنفیڈریشن (سی آئی آئی) کی جانب سے اس کانفرنس کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ اس کا مقصد ترقی کے لیے حکومت کے بڑے وِژن کے لیے خاکہ پیش کرنا ہے اور اس کوشش میں صنعت کے رول کے بارے میں ذکر کرنا ہے۔
اس کانفرنس میں 1000 سے زیادہ صنعت، حکومت ، سفارتی کمیونیٹی کے شرکاء کے علاوہ مفکرین اوردیگر لوگ ذاتی حیثیت سے شرکت کریں گےجبکہ ملک وبیرون ملک میں کئی دیگر لوگ مختلف سی آئی آئی سینٹروں سے اس کانفرنس میں شامل ہوں گے۔