Quoteگرانڈ فینالے میں 75 مراکز پر 15000 سے زیادہ طلباء حصہ لیں گے
Quoteاس فینالے میں 2900 سے زیادہ اسکولوں اور 2200 اعلیٰ تعلیمی اداروں کے طلباء 53 مرکزی وزارتوں کے ذریعے پیش کیے گئے 476 مسائل کے حل تلاش کریں گے
Quoteاسمارٹ انڈیا ہیکاتھن نے نوجوانوں کے درمیان مصنوعات سے متعلق اختراعات، مسائل کے حل اور لیک سے ہٹ کر سوچنے کا ماحول تیار کرنے میں اہم رول نبھایا ہے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 25 اگست کو رات آٹھ بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اسمارٹ انڈیا ہیکاتھن 2022 کے گرانڈ فینالے سے خطاب کریں گے۔

وزیر اعظم مسلسل ملک میں، خاص کر نوجوانوں میں اختراعی جذبے کو پروان چڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اسی مقصد کے مد نظر، اسمارٹ انڈیا ہیکاتھن (ایس آئی ایچ) کی شروعات سال 2017 میں کی گئی تھی۔ ایس آئی ایچ طلباء کو معاشرہ، تنظیموں اور حکومت کے سنگین مسائل کو حل کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم  مہیا کرنے کی ایک ملک گیر پہل ہے۔ اس پہل کا مقصد طلباء کے درمیان مصنوعات سے متعلق اختراعات، مسائل کے حل اور لیک سے ہٹ کر سوچنے کا ماحول تیار کرنا ہے۔

ایس آئی ایچ کی بڑھتی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ایس آئی ایچ کے لیے رجسٹرڈ ٹیموں کی تعداد پہلے مرحلہ میں تقریباً 7500 سے چار گنا بڑھ کر فی الحال چل رہے پانچویں مرحلہ میں تقریباً 29600 ہو گئی ہے۔ اس سال ایس آئی ایچ 2022 کے گرانڈ فنالے میں حصہ لینے کے لیے 15000 سے زیادہ طلباء اور  اساتذہ 75 نوڈل مراکز پر پہنچ رہے ہیں۔ اس فینالے میں 2900 سے زیادہ اسکولوں اور 2200 اعلیٰ تعلیمی اداروں کے طلباء 53 مرکزی وزارتوں کے ذریعے پیش کیے گئے 476 مسائل کے حل تلاش کریں گے۔ ان میں مندر میں  کندہ تحریروں اور دیوناگری رسم الخط میں ان کے ترجمے کے آپٹیکل کیرکٹر ریکگنی شن (او سی آر)، جلد  خراب ہونے والی غذائی اشیاء کے کولڈ سپلائی چین میں آئی او ٹی پر مبنی جوکھم کی نگرانی کے نظام، کسی علاقے کے ہائی ریزولیوشن والے 3ڈی ماڈل، قدرتی آفات سے متاثرہ علاقوں میں بنیادی ڈھانچے اور سڑکوں کی حالت وغیرہ سے جڑے مسائل شامل ہیں۔

اس سال، اسکولی طلباء میں اختراع کا ماحول تیار کرنے اور اسکول کی سطح پر مسائل کے حل  کا نظریہ تیار کرنے کے مقصد سے ایک تجربہ کے طور پر اسمارٹ انڈیا ہیکاتھن جونیئر کی شروعات بھی کی گئی ہے۔

 

  • Chowkidar Margang Tapo September 15, 2022

    Jai jai jai shree ram 🐏🐏🐏🐏🐏
  • Manda krishna BJP Telangana Mahabubabad District mahabubabad September 12, 2022

    🚩✍️🚩✍️🚩✍️
  • Manda krishna BJP Telangana Mahabubabad District mahabubabad September 12, 2022

    🚩✍️🚩✍️🚩✍️
  • Manda krishna BJP Telangana Mahabubabad District mahabubabad September 12, 2022

    🚩✍️🚩✍️🚩✍️
  • Manda krishna BJP Telangana Mahabubabad District mahabubabad September 12, 2022

    🚩✍️🚩✍️🚩✍️
  • Anil Nama sudra September 04, 2022

    anil
  • Chowkidar Margang Tapo September 02, 2022

    namo namo namo namo namo..
  • ranjeet kumar August 31, 2022

    nmo
  • Jayantilal Parejiya August 30, 2022

    Jay Hind 4
  • Md.Ahiduzzaman August 29, 2022

    jai Hind
Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
How the makhana can take Bihar to the world

Media Coverage

How the makhana can take Bihar to the world
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر، 25 فروری 2025
February 25, 2025

Appreciation for PM Modi’s Effort to Promote Holistic Growth Across Various Sectors