وزیر اعظم جناب نریندر مودی 17 فروری کو ہوٹل تاج پیلیس میں شام تقریباً 7:40 بجے اکنامک ٹائمز عالمی کاروباری سربراہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔
عالمی کاروباری سربراہ اجلاس 2023 کا موضوع ہے ’’لچک، اثر و رسوخ، غلبہ‘‘۔ یہ دو روزہ سربراہ اجلاس 17-18 فروی کو منعقد کیا جا رہا ہے۔
عالمی کاروباری سربراہ اجلاس کی میزبانی ہر سال ٹائمز گروپ کے ذریعہ انجام دی جاتی ہے۔ یہ اجلاس اہم اقتصادی چیلنجوں کا حل فراہم کرانے کی کوشش کے طور پر، غور و فکر کرنے والے رہنماؤں، پالیسی سازوں، ماہرین تعلیم اور کارپوریٹ سربراہان کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر اکٹھا کرے گا۔ سربراہ اجلاس کے دوران 200 سے زائد کاروباری قائدین 40 سیشنوں کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔