سول سروسز ڈے کے موقع پر یہ پروگرام وزیر اعظم کے لیے ایک موزوں پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا جس سے سول سروینٹس کو ملک کی تعمیر کے لئے مزید تحریک و ترغیب دی جاسکے گی
وزیر اعظم پبلک ایڈمنسٹریشن میں بہترین کارکردگی کے لیے وزیراعظم کے ایوارڈز سے نوازیں گے

سول سروسز ڈے کے موقع پر، وزیر اعظم جناب نریندر مودی 21 اپریل 2023 کو صبح 11 بجے نئی دہلی کے وگیان بھون میں سول سروینٹس سے خطاب کریں گے۔

وزیر اعظم نے ملک کی تعمیر میں سول سروینٹس  کے تعاون کی مسلسل تعریف کی ہے اور انہیں مزید محنت کرنے کی ترغیب دی ہے۔ یہ پروگرام وزیر اعظم کے لیے ملک بھر کے سول سروینٹس  کی حوصلہ افزائی اور ترغیب دینے کے لیے ایک موزوں پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا تاکہ وہ خاص طور پر امرت کال کے اس اہم مرحلے کے دوران اسی جذبے کے ساتھ ملک  کی خدمت کرتے رہیں۔

تقریب کے دوران، وزیر اعظم پبلک ایڈمنسٹریشن میں بہترین کارکردگی کے لیے وزیراعظم کے ایوارڈز  سے بھی  نوازیں گے۔ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے اضلاع اور تنظیموں کی طرف سے عام شہریوں کی فلاح و بہبود کے لیے کیے گئے غیر معمولی اور اختراعی کاموں کو تسلیم کرنے کے مقصد سے یہ ایوارڈز قائم کئے گئے ہیں۔

چار شناخت شدہ ترجیحی پروگراموں میں کئے گئے مثالی کام کےلئے  ایوارڈز دیئے جائیں گے: ہر گھر جل یوجنا کے ذریعے سوچھ جل کو فروغ دینا؛ صحت اور تندرستی کے مراکز کے ذریعے سوستھ بھارت کو فروغ دینا؛ سمگر شکشا کے ذریعے ایک مصنفانہ اور شمولیت والے کلاس روم ماحول کے ساتھ معیاری تعلیم کو فروغ دینا؛ خواہش مند ضلعی پروگرام کے ذریعے کلی ترقی - سیچوریشن اپروچ پر خصوصی توجہ کے ساتھ مجموعی ترقی۔مذکورہ بالا چار شناخت شدہ پروگراموں کے لیے آٹھ ایوارڈز دیے جائیں گے جبکہ سات ایوارڈز اختراعات کے لیے دیے جائیں گے۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait

Media Coverage

Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM to attend Christmas Celebrations hosted by the Catholic Bishops' Conference of India
December 22, 2024
PM to interact with prominent leaders from the Christian community including Cardinals and Bishops
First such instance that a Prime Minister will attend such a programme at the Headquarters of the Catholic Church in India

Prime Minister Shri Narendra Modi will attend the Christmas Celebrations hosted by the Catholic Bishops' Conference of India (CBCI) at the CBCI Centre premises, New Delhi at 6:30 PM on 23rd December.

Prime Minister will interact with key leaders from the Christian community, including Cardinals, Bishops and prominent lay leaders of the Church.

This is the first time a Prime Minister will attend such a programme at the Headquarters of the Catholic Church in India.

Catholic Bishops' Conference of India (CBCI) was established in 1944 and is the body which works closest with all the Catholics across India.