سول سروسز ڈے کے موقع پر، وزیر اعظم جناب نریندر مودی 21 اپریل 2023 کو صبح 11 بجے نئی دہلی کے وگیان بھون میں سول سروینٹس سے خطاب کریں گے۔
وزیر اعظم نے ملک کی تعمیر میں سول سروینٹس کے تعاون کی مسلسل تعریف کی ہے اور انہیں مزید محنت کرنے کی ترغیب دی ہے۔ یہ پروگرام وزیر اعظم کے لیے ملک بھر کے سول سروینٹس کی حوصلہ افزائی اور ترغیب دینے کے لیے ایک موزوں پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا تاکہ وہ خاص طور پر امرت کال کے اس اہم مرحلے کے دوران اسی جذبے کے ساتھ ملک کی خدمت کرتے رہیں۔
تقریب کے دوران، وزیر اعظم پبلک ایڈمنسٹریشن میں بہترین کارکردگی کے لیے وزیراعظم کے ایوارڈز سے بھی نوازیں گے۔ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے اضلاع اور تنظیموں کی طرف سے عام شہریوں کی فلاح و بہبود کے لیے کیے گئے غیر معمولی اور اختراعی کاموں کو تسلیم کرنے کے مقصد سے یہ ایوارڈز قائم کئے گئے ہیں۔
چار شناخت شدہ ترجیحی پروگراموں میں کئے گئے مثالی کام کےلئے ایوارڈز دیئے جائیں گے: ہر گھر جل یوجنا کے ذریعے سوچھ جل کو فروغ دینا؛ صحت اور تندرستی کے مراکز کے ذریعے سوستھ بھارت کو فروغ دینا؛ سمگر شکشا کے ذریعے ایک مصنفانہ اور شمولیت والے کلاس روم ماحول کے ساتھ معیاری تعلیم کو فروغ دینا؛ خواہش مند ضلعی پروگرام کے ذریعے کلی ترقی - سیچوریشن اپروچ پر خصوصی توجہ کے ساتھ مجموعی ترقی۔مذکورہ بالا چار شناخت شدہ پروگراموں کے لیے آٹھ ایوارڈز دیے جائیں گے جبکہ سات ایوارڈز اختراعات کے لیے دیے جائیں گے۔