نئی دہلی، 17 اکتوبر 2020: وزیر اعظم جناب نریندر مودی 19 اکتوبر کو صبح 11:15 بجے، ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے، میسور یونیورسٹی کے صد سالہ اجتماع 2020 سے خطاب کریں گے۔ کرناٹک کے گورنر، یونیورسٹی کے دیگر عہدیداران کے ساتھ اس اجتماع میں شرکت کریں گے۔ سنڈیکیٹ اور اکیڈمک کونسل کے اراکین، اراکین پارلیمنٹ، اراکین اسمبلی، ایم ایل سی، قانونی افسران، ضلعی افسران، یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر حضرات، طلبا اور والدین اس اجتماع میں آن لائن طریقے سے شرکت فرمائیں گے۔
یونیورسٹی کے بارے میں
میسور یونیورسٹی کا قیام 27 جولائی 1916 کو عمل میں آیا۔ یہ ملک کی چھٹویں اور ریاست کرناٹک کی اولین یونیورسٹی تھی۔ اس یونیورسٹی کا نعرہ ہے، ’نہی جنے نا سدری شام‘ جس کا مطلب ہے ’علم کے برابر کچھ نہیں‘۔ یہ یونیورسٹی سلطنت میسور کے صاحب بصیرت مہاراجہ، عزت مآب جناب نلواڈی کرشن راجا ودیار اور اس وقت کے دیوان سر ایم وی وسویسورا کے ذریعہ قائم کی گئی۔