نئی لّی ، 20 دسمبر/ وزیر اعظم نریندر مودی 22 دسمبر ، 2020 ء کو دن میں 11 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی صد سالہ تقریبات سے خطاب کریں گے ۔ وزیر اعظم اِس موقع پر ایک ڈاک ٹکٹ بھی جاری کریں گے ۔ یونیورسٹی کے چانسلر سیدنا مفضل سیف الدین اور تعلیم کے مرکزی وزیر جناب رمیش پوکھریال نشنک بھی اس موقع پر موجود ہوں گے ۔
اے ایم یو کے بارے میں
اے ایم یو 1920 ء میں ، محمدن اینگلو اوریئنٹل ( ایم اے او ) کالج کو ایک مرکزی یونیورسٹی کے طور پر فروغ دیتے ہوئے انڈین لیجسلیٹیو کونسل کے ایک قانون کے تحت یونیورسٹی کی شکل دی گئی تھی ۔ ایم اے او کالج کا قیام سر سید احمد خان نے 1877 ء میں کیا تھا ۔ یونیورسٹی کا کیمپس اتر پردیش کے شہر علی گڑھ میں 467.6 ہیکٹیئر اراضی پر محیط ہے ۔ اس کے تین بیرونی کیمپس سینٹر بھی ہیں ، جو ملا ّ پورم ( کیرالہ ) ، مرشد آباد – جانگی پور ( مغربی بنگال ) اور کشن گنج ( بہار ) میں واقع ہیں ۔