وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں مرکزی وزیر جناب ایل مروگن کی رہائش گاہ پر پونگل کی تقریبات میں شركت كی۔
اس موقع پر اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے پونگل کے موقع پر اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ تمل ناڈو کے ہر گھر میں تہوار کا جوش دیکھا جا سکتا ہے۔
جناب مودی نے تمام شہریوں کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور طمانیت کا سلسلہ جاری رکھنے کی خواہش ظاہر کی۔ انہوں نے کل كی لوہڑی کی تقریبات، آج مکر اترائین کے تہوار، کل منائی جانے والی مکر سنکرانتی اور بہت جلد ماگھ بیہو کے آغاز کا بھی ذكر کیا۔ جناب مودی نے ملک میں جاری تہوار کے دوران تمام شہریوں کو اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم مودی نے ملتے جلتے چہروں کو پہچاننے پر خوشی کا اظہار کیا اور پچھلے سال تامل پوتھنڈو کی تقریبات کے دوران ان کی ملاقات کو یاد کیا۔ آج کے موقع پر مدعو کرنے کے لیے مرکزی وزیر جناب ایل مروگن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اج كا یہ احساس خاندان اور دوستوں کے ساتھ تہوار منانے جیسا ہے۔
عظیم سنت تھروولوور کا حوالہ دیتے ہوئے وزیراعظم نے قوم کی تعمیر میں پڑھے لکھے شہریوں، ایماندار تاجروں اور اچھی فصل کے کردار پر روشنی ڈالی اور کہا کہ پونگل کے دوران تازہ فصل دیوتا کو پیش کی جاتی ہے جو 'اناداتا کسانوں' کو اس تہوار کی روایت کے محور میں رکھتا ہے۔ انہوں نے دیہیات، فصل اور کسان كے ساتھ ہندوستان کے ہر تہوار کے تعلق کو اجاگر کیا۔ انہوں نے یہ ذكر بھی کیا کہ کس طرح انہوں نے سابقہ موقع پر جوار اور تمل روایات کے درمیان تعلق کے بارے میں بات کی تھی۔ انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ غذاءیت سے بھر پور شری انا کے بارے میں ایک نئی بیداری آئی ہے اور بہت سے نوجوانوں نے جوار یعنی شری انا پر نئے صنعتی كاروبار شروع کر دیئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جوار کی کاشت کرنے والے 3 کروڑ سے زیادہ کسان جوار کے فروغ سے براہ راست فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
پونگل کی تقریبات کے دوران تمل برادری کی خواتین کی طرف سے گھروں کے باہر کولام بنانے کی روایت کا مشاہدہ کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اس عمل پر توجہ دی اور محسوس کیا کہ ڈیزائن کو آٹے کا استعمال کرتے ہوئے زمین پر متعدد نقطے بنا کر بچھایا یعنی تیار كیا جاتا ہے۔ ان میں سے ہر ایک کی الگ الگ اہمیت ہے لیکن کولام کی اصلی شکل اس وقت زیادہ شاندار ہو جاتی ہے جب ان تمام نقطوں کو جوڑ کر ایک بڑا آرٹ ورک بنانے کے لیے ان میں رنگ بھر دیا جاتا ہے۔ کولام کے ساتھ ہندوستان کے تنوع میں مماثلت پیدا کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ جب ملک کا ہر گوشہ جذباتی طور پر ایک دوسرے سے جڑتا ہے تو قوم کی طاقت ایک نئی شکل میں ظاہر ہوتی ہے۔ یہ بتاتے ہوءے جناب مودی نے كہا كہ "پونگل کا تہوار ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے قومی جذبے کی ترجمانی کرتا ہے"۔ انہوں نے یہ بھی نوٹ کیا کہ اسی جذبے کا مشاہدہ کاشی تمل سنگم اور سوراشٹرا تمل سنگم کی روایت میں بھی کیا جا سکتا ہے۔ جس میں تمل کمیونٹی کے لوگوں کی بڑی تعداد میں پرجوش شرکت ریکارڈ کی گئی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا كہ "یہ اتحاد کا احساس 2047 تک وکشت بھارت کی تشكیل کے لیے سب سے بڑی طاقت ہے۔ پانچ عہد کا بنیادی عنصر جس كا میں نے لال قلعہ سے اعلان كیا تھا اس كا مقصد ملک کے اتحاد کو تقویت دینا اور اتحاد کو مضبوط کرنا ہے۔ انہوں نے اپنے خطاب كے اختتام پر پونگل کے اس مبارك موقع پر قوم کے اتحاد کو مضبوط كرنے کے لیے خود کو دوبارہ وقف کرنے کی اپیل كی۔