وزیراعظم نریندر مودی نے جن جاتیہ گورو دِوَس مہا سمیلن میں جن جاتیہ برادری کی بہبود کے بہت سے اقدامات کا آغاز کیا۔ انہوں نے مدھیہ پردیش میں ’’ راشن آپ کے گرام‘‘ اسکیم کا آغاز کیا۔ انہوں نے مدھیہ پردیش سکل سیل مشن کا بھی آغاز کیا۔ وزیراعظم نے ملک بھر میں 50 ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں کا سنگِ بنیاد بھی رکھا۔ مدھیہ پردیش کے گورنر اور وزیراعلیٰ ڈاکٹر ویریندر کمار، جناب نریندر سنگھ تومر، جناب جیوتیرادتیہ سندھیا، مرکزی وزرائے مملکت جناب پرہلاد ایس پٹیل، جناب فگن سنگھ کلستے اور ڈاکٹر ایل مروگن اس موقع پر موجود تھے۔
حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہندوستان اپنا پہلا جن جاتیہ گورو دِوَس منا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کے بعد سے ملک میں پہلی مرتبہ اتنے بڑے پیمانے پر پورے ملک کے قبائلی سماج کے فن اور ثقافت اور جدوجہد آزادی اور قوم کی تعمیر میں ان کی دین کو یاد کیا جا رہا ہے اور اس کی عزت افزائی کی جا رہی ہے۔ قبائلی سماج کے ساتھ اپنی طویل وابستگی کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے ان کی روحانی اور ثقافتی زندگی کی تعریف کی اور کہا کہ رقص و موسیقی سمیت قبائلیوں کی ثقافت کا یہ پہلو زندگی کا سبق رکھتا ہے اور اس سے بہت کچھ سیکھا جا سکتا ہے۔
وزیراعظم نے زور دے کر کہا کہ یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم قبائلی سورماؤں کی جدوجہد آزادی کی کہانیوں کو ملک کے سامنے لائیں اور نئی نسل سے ان کا تعارف کرائیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ غلامی کے وقت میں غیر ملکی حکومت کیخلاف بہت سی تحریکیں چلائی گئیں، جن میں کھاسی-گارو تحریک، میزو تحریک، کول تحریک وغیرہ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گونڈ مہارانی ویر دُرگاوتی کی بہادری ہو یا رانی کملا پتی کی قربانی، ملک انہیں فراموش نہیں کر سکتا۔ ویر مہارانا پرتاپ کی جدوجہد میں بہادر بھیل افراد کا رول بھلایا نہیں جا سکتا۔ جنہوں نے شانہ بہ شانہ لڑائی کی اور قربانیاں دیں۔
وزیراعظم نے شیو شیر بابا صاحب پوراندرے کو یاد کیا، جنہوں نے چھتر پتی شیوا جی مہاراج سے آنے والی نسلوں کو جوڑنےمیں زبردست کام انجام دیا۔ شیو شیر بابا صاحب پوراندرے کا آج صبح انتقال ہو گیا۔ وزیراعظم نے اس عظیم سورج کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ چھترپتی شیوا جی مہاراج کے نظریات کو بابا صاحب پوراندرے نے ملک کے سامنے رکھا اور یہ نظریات مسلسل ہمیں ترغیب دیتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں بابا صاحب پوراندرے جی کو دلی خراج عقیدت پیش کرتاہوں۔
وزیراعظم نے کہا کہ آج جب ہم قومی فورم سے قوم کی تعمیر میں قبائلی برادری کی دین پر بات کرتے ہیں، تو کچھ لوگوں کو حیرت ہوتی ہے۔ ایسے لوگوں کو یہ بات سمجھ میں نہیں آتی کہ ہندوستان کی ثقافت کو مضبوط کرنے میں قبائلی برادری نے کتنا زبردست رول ادا کیا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ یا تو قبائلی برادری کے رول کو ملک کے سامنے لایا نہیں گیا تھا اور اگر لایا بھی گیا تھا، تو وہ بہت ہی محدود پیمانے پر کیا گیا تھا۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ آزادی کے بعد کئی برسوں تک ملک پر حکومت کرنے والے اپنی خودغرضانہ سیاست کو ترجیح دیتے تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک کے دیگر حصوں ہی کی طرح قبائلی علاقوں میں غریبوں کے لئے مکانات، بیت الخلاء، مفت بجلی اور گیس کنکشن، اسکول، سڑکیں اور مفت علاج جیسی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ مرکزی حکومت کی تمام بہبودی اسکیموں میں قبائلیوں کی زیادہ آبادی، امنگوں والے اضلاع کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا قبائلی خطہ ہمیشہ سے دولت اور وسائل کے اعتبار سےمالا مال رہا ہے، لیکن اس سے پہلے جو لوگ حکومت میں تھے، وہ ان علاقوں کے استحصال کی پالیسی پر عمل پیرا رہے۔ ہم ان علاقوں کے امکانات کو مناسب طور پر بروئے کار لانے کی پالیسی پر عمل کر رہے ہیں۔ انہوں نے مطلع کیا کہ کس طرح جنگلاتی قوانین میں تبدیلی کر کے جنگلاتی وسائل کو قبائلی سماج کے لئے دستیاب کرایا گیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ حال ہی میں پدم ایوارڈز دیئے گئے ہیں، جب قبائلی سماج سے تعلق رکھنے والے انعام یافتگان راشٹر پتی بھون پہنچے، تو دنیا حیرت زدہ تھی۔ انہوں نے قبائلی اور دیہی علاقوں میں کام کرنے والوں کو ملک کے اصل ہیرے قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ آج قبائلی طبقے کے دستکاروں کی مصنوعات کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر فروغ دیا جا رہا ہے۔ 90 سے زیادہ جنگلاتی پیداواریت پر ایم ایس پی دی جا رہی ہے، جبکہ پہلے یہ آٹھ سے دس فصلوں تک محدود تھی۔ اس طرح کے اضلاع کے لئے 150 سے زیادہ میڈیکل کالجوں کو منظوری دی گئی ہے۔ ڈھائی ہزار سے زیادہ ون دھن وکاس کیندروں کو 37 ہزار سیلف ہیلپ گروپوں سے جوڑا گیا ہے۔ اس سے سات لاکھ روزگار ملے ہیں۔ 20 لاکھ آراضی ’’پٹے‘‘ پر دی گئی ہے اور قبائلی نوجوانوں کو ہنرمند اور تعلیم یافتہ بنانے پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔ گزشتہ سات برس کے دوران 9 نئے قبائلی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ جوڑے گئے ہیں۔ نئی تعلیمی پالیسی میں مادری زبان پر زور دیئے جانے سے قبائلی لوگوں کو مدد ملے گی۔
आज भारत, अपना पहला जनजातीय गौरव दिवस मना रहा है।
— PMO India (@PMOIndia) November 15, 2021
आज़ादी के बाद देश में पहली बार इतने बड़े पैमाने पर, पूरे देश के जनजातीय समाज की कला-संस्कृति, स्वतंत्रता आंदोलन और राष्ट्रनिर्माण में उनके योगदान को गौरव के साथ याद किया जा रहा है, उन्हें सम्मान दिया जा रहा है: PM @narendramodi
गोंड महारानी वीर दुर्गावती का शौर्य हो या फिर रानी कमलापति का बलिदान, देश इन्हें भूल नहीं सकता।
— PMO India (@PMOIndia) November 15, 2021
वीर महाराणा प्रताप के संघर्ष की कल्पना उन बहादुर भीलों के बिना नहीं की जा सकती जिन्होंने कंधे से कंधा मिलाकर लड़ाई लड़ी और बलिदान दिया: PM @narendramodi
आजादी की लड़ाई में जनजातीय नायक-नायिकाओं की वीर गाथाओं को देश के सामने लाना, उसे नई पीढ़ी से परिचित कराना, हमारा कर्तव्य है।
— PMO India (@PMOIndia) November 15, 2021
गुलामी के कालखंड में विदेशी शासन के खिलाफ खासी-गारो आंदोलन, मिजो आंदोलन, कोल आंदोलन समेत कई संग्राम हुए: PM @narendramodi
छत्रपति शिवाजी महाराज के जिन आदर्शों को बाबासाहेब पुरंदरे जी ने देश के सामने रखा, वो आदर्श हमें निरंतर प्रेरणा देते रहेंगे।
— PMO India (@PMOIndia) November 15, 2021
मैं बाबासाहेब पुरंदरे जी को अपनी भावभीनी श्रद्धांजलि देता हूं: PM @narendramodi
‘पद्म विभूषण’ बाबासाहेब पुरंदरे जी ने छत्रपति शिवाजी महाराज के जीवन को, उनके इतिहास को सामान्य जन तक पहुंचाने में जो योगदान दिया है, वो अमूल्य है।
— PMO India (@PMOIndia) November 15, 2021
यहां की सरकार ने उन्हें कालिदास पुरस्कार भी दिया था: PM @narendramodi
इसकी वजह ये है कि जनजातीय समाज के योगदान के बारे में या तो देश को बताया ही नहीं गया और अगर बताया भी गया तो बहुत ही सीमित दायरे में जानकारी दी गई।
— PMO India (@PMOIndia) November 15, 2021
ऐसा इसलिए हुआ क्योंकि आज़ादी के बाद दशकों तक जिन्होंने देश में सरकार चलाई, उन्होंने अपनी स्वार्थ भरी राजनीति को ही प्राथमिकता दी: PM
आज जब हम राष्ट्रीय मंचों से, राष्ट्र निर्माण में जनजातीय समाज के योगदान की चर्चा करते हैं, तो कुछ लोगों को हैरानी होती है।
— PMO India (@PMOIndia) November 15, 2021
ऐसे लोगों को विश्वास ही नहीं होता कि जनजातीय समाज का भारत की संस्कृति को मजबूत करने में कितना बड़ा योगदान रहा है: PM @narendramodi
आज चाहे गरीबों के घर हों, शौचालय हों,
— PMO India (@PMOIndia) November 15, 2021
मुफ्त बिजली और गैस कनेक्शन हों,
स्कूल हो, सड़क हो, मुफ्त इलाज हो,
ये सबकुछ जिस गति से देश के बाकी हिस्से में हो रहा है, उसी गति से आदिवासी क्षेत्रों में भी हो रहा है: PM @narendramodi
देश का जनजातीय क्षेत्र, संसाधनों के रूप में, संपदा के मामले में हमेशा समृद्ध रहा है।
— PMO India (@PMOIndia) November 15, 2021
लेकिन जो पहले सरकार में रहे, वो इन क्षेत्रों के दोहन की नीति पर चले।
हम इन क्षेत्रों के सामर्थ्य के सही इस्तेमाल की नीति पर चल रहे हैं: PM @narendramodi
अभी हाल में पद्म पुरस्कार दिए गए हैं।
— PMO India (@PMOIndia) November 15, 2021
जनजातीय समाज से आने वाले साथी जब राष्ट्रपति भवन पहुंचे तो दुनिया हैरान रह गई।
आदिवासी और ग्रामीण समाज में काम करने वाले ये देश के असली हीरे हैं: PM @narendramodi