نئی دہلی، 30 نومبر 2020: وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج وارانسی میں دیو دیپاولی مہوتسو میں شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ کاشی کے لئے ایک اور خصوصی موقع ہے کیونکہ ماتا اناپورنا کی مورتی، جسے 100 برس قبل کاشی سے چرایا گیا تھا، ایک مرتبہ پھرواپس آرہی ہے۔ یہ کاشی کے لئے بہت بڑی خوش نصیبی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دیوی دیوتاؤں کی یہ قدیم مورتیاں ہمارے یقین اور ہمارے انمول ورثے کی علامت ہیں۔

|

وزیر اعظم نے کہا کہ اگر اس طرح کی کوششیں پہلے کی جاتیں تو ملک کو اس طرح کی متعدد مورتیاں دوبارہ حاصل ہوچکی ہوتیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے میراث کا مطلب ہے ملک کا ورثہ، جبکہ بعض لوگوں کے لئے یہ ان کے کنبے اور کنبے کا نام کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے لئے ورثے کا مطلب ہے ثقافت، ہمارا یقین، ہمارے اقدار! دوسروں کے لئے یہ مورتیاں اور کنبے کی تصاویر ہو سکتی ہیں۔

وزیر اعظم نے گورونانک جی کو سماج اور نظام میں اصلاحات کی سب سے بڑی علامت قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ جب کبھی سماج میں اور ملکی مفاد کے لئے تبدیلیاں لائی جاتی ہیں تو حزب اختلاف کی جانب سے غیر ضروری شور شرابہ کھڑا ہو جاتا ہے۔لیکن جب ان اصلاحات کی اہمیت واضح ہوجاتی ہے تو پھر سبھی اس سے خوش ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہی سبق ہمیں گورونانک جی کی زندگی سے سیکھنا چاہئے۔

|

وزیر اعظم نے کہا کہ جب کاشی کے لئے ترقیاتی کاموں کا آغاز ہوا، تو اس پر مظاہرین نے خوب مظاہرے کیے۔ انہوں نے کہ جب کاشی نے فیصلہ کہ بابا کے دربار تک وشوناتھ گلیارا تعمیر کیا جائے گا  تو مظاہرین نے اس پر بھی تنقید کی تھی، تاہم آج بابا کی مہربانی سے کاشی کو دوبارہ عزمت حاصل ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بابا کے دربار اور ماں گنگا کے درمیان صدیوں پرانے براہِ راست کنکشن کو از سر نو قائم کیا جا رہا ہے۔

وزیر اعظم نے مسرت کا اظہار کیا کہ بھگوان کاشی وشوناتھ کی مہربانی سے، انہیں کاشی میں روشنیوں کے تیوہار میں شرکت کرنے کا موقع حاصل ہوا۔ انہوں نے شہرِ قدیم کی عزمت کو یاد کیا اور کہا کہ کاشی صدیوں سے دنیا کی رہنمائی کرتا آیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ کورونا وائرس کے نتیجے میں نافذ کی گئیں پابندیوں کی وجہ سے وہ اس شہر میں ، جو کہ ان کا حلقہ ہائے انتخاب بھی ہے، زیادہ نہیں آسکے، اور وہ اس خلاء کو بہت محسوس کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایسے وقت میں بھی عوام سے کبھی دور نہیں ہوئے اور انہوں نے وبائی مرض کے دوران بھی انتظامی امور پر نظر بنائے رکھی۔ انہوں نے وبائی مرض کے دوران کاشی کے عوام کے ذریعہ دکھائے گئے عوامی خدمت کے جذبے کی ستائش کی۔

 

 

Click here to read full text speech

  • Ashok bhai dhadhal September 07, 2024

    Jai ma bharti
  • Reena chaurasia September 07, 2024

    बीजेपी
  • manju chhetri January 29, 2024

    जय हो
Explore More
ہر ہندوستانی کا خون ابل رہا ہے: من کی بات میں پی ایم مودی

Popular Speeches

ہر ہندوستانی کا خون ابل رہا ہے: من کی بات میں پی ایم مودی
Agri and processed foods exports rise 7% to $ 5.9 billion in Q1

Media Coverage

Agri and processed foods exports rise 7% to $ 5.9 billion in Q1
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister meets Swami Shakti Sharananand Saraswati Ji Maharaj in Motihari, Bihar
July 18, 2025

The Prime Minister, Shri Narendra Modi met Swami Shakti Sharananand Saraswati Ji Maharaj in Motihari, Bihar today. Shri Modi received blessings and expressed gratitude for the Maharaj Ji’s warmth, affection, and guidance.

In a post on X, he wrote:

“आज मोतिहारी में स्वामी शक्ति शरणानंद सरस्वती जी महाराज से आशीर्वाद लेने का सौभाग्य मिला। उनके व्यक्तित्व में जहां तेज और ओज का वास है, वहीं वाणी में आध्यात्मिकता रची-बसी है। महाराज जी की आत्मीयता, स्नेह और मार्गदर्शन से अभिभूत हूं!”