آئی این ایس وکرانت کو ہندوستان کے بڑے صنعتی گھرانوں کے ساتھ ساتھ 100 سے زیادہ ایم ایس ایم ایزکے ذریعہ فراہم کردہ مقامی آلات اور مشینری کا استعمال کرتے ہوئے بنایا گیا ہے
یہ ہندوستان کی سمندری تاریخ میں اب تک کا سب سے بڑا جہاز ہے اور اس میں جدید ترین آٹومیشن خصوصیات موجود ہیں
نوآبادیاتی ماضی سے انحراف کرتے ہوتے ، وزیر اعظم نے بحریہ کے نئے نشان کی نقاب کشائی کی، یہ نشان چھترپتی شیواجی کو وقف کیا
’’آئی این ایس وکرانت صرف ایک جنگی جہاز نہیں ہے۔ یہ 21ویں صدی کے ہندوستان کی محنت، ہنر، اثر و رسوخ اور عزم کا ثبوت ہے‘‘
’’آئی این ایس وکرانت ہندوستان کے خود انحصار ہونے کا ایک انوکھا عکس ہے‘‘
’’آئی این ایس وکرانت مقامی صلاحیت، مقامی وسائل اور مقامی مہارتوں کی ایک علامت ہے‘‘
’’اب تک غلامی کی پہچان ہندوستانی بحریہ کے جھنڈے پر تھی۔ لیکن آج سے چھترپتی شیواجی سے متاثر ہو کر بحریہ کا نیا جھنڈا سمندر اور آسمان میں لہرائے گا‘‘
’’بحریہ کی بہت سی خواتین سپاہی وکرانت پر تعینات ہوں گی۔ سمندر کی بے پناہ طاقت کے ساتھ، لامحدود خواتین کی طاقت، اور یہ نئے ہندوستان کی ایک بڑی شناخت بننے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج پہلے مقامی طیارہ بردار بحری جہاز آئی این ایس وکرانت کو کمیشن دیا۔ تقریب کے دوران، وزیر اعظم نے نوآبادیاتی ماضی کو ختم کرتے ہوئے اور مالا مال  ہندوستانی سمندری ورثے کے لیے نئے بحری نشان (نشان) کی نقاب کشائی کی۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آج یہاں کیرالہ، ہندوستان ،کے ساحل پر، ہر ہندوستانی، ایک نئے مستقبل کا آفتاب  طلوع  ہوتے دیکھ رہا ہے۔ آئی این ایس وکرانت پر منعقد ہونے والا یہ پروگرام عالمی افق پر ہندوستان کی ابھرتی ہوئی صلاحیتوں کو خراج تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم آزادی پسندوں کے خواب کی تعبیر دیکھ رہے ہیں جہاں انہوں نے ایک اہل اور مضبوط ہندوستان کا تصور کیا تھا۔ وزیر اعظم نے کہا ’’وکرانت بہت بڑا، وسیع اور پھیلا ہوا ہے۔ وکرانت اپنے آپ میں ممتاز ہے، وکرانت خاص  بھی ہے۔ وکرانت صرف ایک جنگی جہاز نہیں ہے۔ یہ 21ویں صدی میں ہندوستان کی محنت، ہنر، اثر و رسوخ اور عزم کا ثبوت ہے۔ اگر اہداف دور ہیں تو سفر بھی طویل ہے، سمندر اور چیلنجز  بھی لامتناہی ہیں – ایسے میں  ہندوستان کا جواب ہے وکرانت۔ آزادی کے امرت مہوتسو کا لاجواب امرت وکرانت ہے۔ وکرانت ہندوستان کے خود انحصار ہونے کا ایک انوکھا عکس ہے۔

قوم کے نئے رویہ پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آج کے ہندوستان کے لیے کوئی  بھی چیلنج زیادہ مشکل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا ’’آج ہندوستان دنیا کے ان ممالک میں شامل ہو گیا ہے، جو دیسی ٹیکنالوجی کے ساتھ اتنا بڑا طیارہ بردار بحری جہاز تیار کرتے ہیں۔ آج آئی این ایس وکرانت نے ملک کو ایک نئے اعتماد سے بھر دیا ہے، اور ملک میں ایک نیا اعتماد پیدا کیا ہے۔ وزیر اعظم نے بحریہ، کوچین شپ یارڈ کے انجینئروں، سائنسدانوں اور خاص طور پر اس منصوبے پر کام کرنے والے کارکنوں کے تعاون کا اعتراف کیا اور ان کی ستائش  کی۔ انہوں نے اونم کے پرمسرت اور مقدس موقع کا بھی حوالہ دیا  اور جو  اس موقع پر مسرتوں میں مزید اضافہ کر رہے ہیں ۔

آئی این ایس وکرانت کے ہر حصے کی اپنی خوبیاں ہیں، ایک طاقت ہے، اپنا ایک ترقی کا سفر ہے۔ یہ مقامی صلاحیت، مقامی وسائل اور مقامی مہارتوں کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے ایئر بیس میں نصب اسٹیل بھی دیسی ہے، جسے ڈی آر ڈی او کے سائنسدانوں نے تیار کیا ہے اور اسے ہندوستانی کمپنیوں نے تیار کیا ہے۔ کیرئیر کے بڑے تناسب کی وضاحت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ ایک تیرتے ہوئے شہر کی طرح ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو بجلی پیدا کرتا ہے وہ  5000 گھرانوں کو بجلی فراہم کرنے کے لیے کافی ہے اور استعمال ہونے والی وائرنگ کوچی سے کاشی پہنچ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ آئی این ایس وکرانت پنچ پران کی روح کا ایک زندہ مجسمہ ہے جس کا اعلان انہوں نے لال قلعہ کی فصیل سے کیا تھا۔

وزیر اعظم نے ہندوستانی بحری  روایت اور بحری صلاحیتوں کے بارے میں بھی گفتگوکی۔ انہوں نے کہا کہ چھترپتی ویر شیواجی مہاراج نے اس سمندری طاقت کے بل بوتے پر ایسی بحریہ بنائی جس نے دشمنوں کو اپنے پاؤں کی انگلیوں پر کھڑا رکھا۔ جب انگریز ہندوستان آئے تو وہ ہندوستانی جہازوں کی طاقت سے خوفزدہ ہو کر ان کے ذریعے تجارت کرتے تھے۔ چنانچہ انہوں نے ہندوستان کی سمندری طاقت کی کمر توڑنے کا فیصلہ کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ اس وقت برطانوی پارلیمنٹ میں ایک قانون بنا کر ہندوستانی جہازوں اور تاجروں پر کس طرح سخت پابندیاں عائد کی گئیں۔

وزیر اعظم نے نوٹ کیا کہ آج 2 ستمبر 2022 کی تاریخ، تاریخی اہمیت کی حامل ہے کہ جب  ہندوستان نے غلامی کا نشان، غلامی کا بوجھ اتار دیا ہے۔ ہندوستانی بحریہ کو آج سے نیا پرچم مل گیا ہے۔ اب تک غلامی کی پہچان ہندوستانی بحریہ کے جھنڈے پر تھی۔ لیکن آج سے چھترپتی شیواجی سے متاثر ہو کر بحریہ کا نیا پرچم سمندر اور آسمان میں لہرائے گا۔

وزیر اعظم نے تبصرہ کیا کہ جب وکرانت ہمارے  بحری خطے کی  حفاظت کے لیے اترے گا تو بحریہ کی کئی خواتین سپاہیوں کو بھی وہاں تعینات کیا جائے گا۔ سمندر کی بے پناہ طاقت، لامحدود خواتین کی طاقت کے ساتھ، یہ نئے ہندوستان کی بلند شناخت بن رہی ہے۔ اب ہندوستانی بحریہ نے خواتین کے لیے اپنی تمام شاخیں کھول دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ جو پابندیاں تھیں وہ اب ہٹائی جا رہی ہیں۔ جس طرح اہل موجوں کے لیے کوئی سرحد نہیں ہوتی اسی طرح ہندوستان کی بیٹیوں کے لیے بھی کوئی سرحد یا پابندیاں نہیں ہوں گی ۔

وزیراعظم نے کہا قطرہ قطرہ پانی ایک وسیع سمندر کی طرح بن جاتا ہے۔ انہوں نے اس یوم آزادی پر دیسی توپوں سے سلامی کا بھی ذکر کیا۔ اسی طرح اگر ہندوستان کا ہر شہری 'ووکل فار لوکل' کے منتر کو جپنا شروع کردے تو ملک کو خود انحصار ہونے میں دیر نہیں لگے گی۔

بدلتی ہوئی جیو اسٹریٹجک صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ ماضی میں، ہند-بحرالکاہل کے علاقے اور بحر ہند میں سیکورٹی خدشات کو طویل عرصے سے نظر انداز کیا گیا ہے۔ لیکن، آج یہ علاقہ ہمارے لیے ملک کی اہم دفاعی ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی لیے ہم بحریہ کے لیے بجٹ بڑھانے سے لے کر اس کی صلاحیت بڑھانے تک ہر سمت میں کام کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ایک مضبوط ہندوستان ایک پرامن اور محفوظ دنیا کی راہ ہموار کرے گا۔

اس موقع پر کیرالہ کے گورنر جناب  عارف محمد خان، وزیر اعلیٰ جناب پنارائی وجین جی ،مرکزی وزراء  جناب راج ناتھ سنگھ، جناب سربانند سونووال، جناب وی مرلی دھرن، جناب اجے بھٹ، قومی سلامتی کے مشیرجناب اجیت ڈووال، چیف آف نیول اسٹاف جناب آر ہری کمار شرکا میں موجود تھے۔

آئی این ایس وکرانت

آئی این ایس وکرانت کو ہندوستانی بحریہ کے اندرون ملک وار شپ ڈیزائن بیورو (ڈبلیو ڈی بی) نے ڈیزائن کیا ہے اور کوچین شپ یارڈ لمیٹڈ نے بنایا ہے، جو بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت کے تحت ایک پبلک سیکٹر شپ یارڈ ہے، وکرانت کو جدید ترین آٹومیشن خصوصیات کے ساتھ بنایا گیا ہے۔ یہ ہندوستان کی سمندری تاریخ میں اب تک کا سب سے بڑا جہاز ہے۔

دیسی طیارہ بردار بحری جہاز کا نام اس کے نامور پیشرو کے نام پر رکھا گیا ہے، ہندوستان کا  وہ پہلا طیارہ بردار بحری جہاز جس نے 1971 کی جنگ میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ اس میں  بڑی تعداد میں مقامی آلات اور مشینری کا استعمال ہوا ہے، جس میں ملک کے بڑے صنعتی گھرانوں کے ساتھ ساتھ 100 سے زیادہ ایم ایس ایم ایز شامل ہیں۔ وکرانت کی کمیشننگ کے ساتھ، ہندوستان کے پاس دو آپریشنل ائیرکرافٹ کیریئر ہوں گے، جو ملک کی بحری سلامتی کو تقویت دیں گے۔

تقریب کے دوران، وزیر اعظم نے نوآبادیاتی ماضی سے انحراف  کرتے ہوئے مالامال ہندوستانی سمندری ورثے کے لیے نئے بحری نشان (نشان) کی نقاب کشائی بھی کی۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII

Media Coverage

PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21 نومبر 2024
November 21, 2024

PM Modi's International Accolades: A Reflection of India's Growing Influence on the World Stage