وزیراعظم جناب نریندر مودی نے سورت میں سوراشٹر پٹیل سیوا سماج کے ذریعہ تعمیر ہاسٹل فیز-1 کی بھومی پوجن تقریب میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، وزیراعظم نے گجرات کے لوگوں کے جذبہ کی تعریف کی اور کہا کہ یہ ان کے لئے فخر کی بات ہے کہ گجرات نے سماجی ترقی کے کاموں میں ہمیشہ قائدانہ رول ادا کیا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر سردار پٹیل کو یاد کیا اور عظیم رہنما کی اس بات کا حوالہ دیا کہ ذات اور مذہب کو ملک کی ترقی کے کام میں رکاوٹ نہیں بننے دینا چاہئے۔ وزیراعظم نے سردار پٹیل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، ’’ ہم سبھی بھارت کے بیٹے اور بیٹیاں ہیں۔ ہم سبھی کو اپنے ملک سے محبت کرنی چاہئے، آپسی پیار و محبت اور تعاون سے اپنی قسمت سنوارنی چاہئے۔
وزیراعظم نے کہا کہ بھارت اس وقت اپنی آزادی کے 75 ویں سال میں ہے۔ یہ امرت کال ہمیں نئے سنکلپوں کے ساتھ ہی، ان عظیم شخصیات کو یاد کرنے کی بھی تحریک دیتا ہے جنہوں نے عوامی شعور کو بیدار کرنے میں اہم رول ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ آج کی نسل کو ان کے بارے میں جاننا انتہائی ضروری ہے۔
وزیراعظم نے ولبھ ودیانگر کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے کہا کہ اس جگہ کو اس لئےفروغ دیا گیا ہے تاکہ تعلیم کو پھیلایا جاسکے ، گرام وکاس کے کاموں میں تیزی لائی جاسکے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ کے طور پر گجرات کی خدمت کرنے کے اپنے تجربہ کے بارے میں بتایا اور کہا کہ سیاست میں بناکسی ذات پات کی بنیاد کے ان کے جیسے فرد کو 2001 میں ریاست کی خدمت کرنے کے لئے لوگوں نے آشرواد دیا تھا۔ انہوں نے عوام کے آشرواد کی طاقت کی تعریف کی جس نے انہیں ریاست کی خدمت اور پھر بعد میں پورے ملک کی خدمت 20 سے زیادہ برسوں تک بغیر کسی بریک کے جاری رکھنے کے لائق بنایا ۔ انہوں نے کہا ،’’ سب کا ساتھ، سب کا وکاس‘ کی طاقت کیا ہے ، یہ میں نے گجرات سے ہی سیکھا ہے۔ ‘‘ انہو ں نے بتایا کہ پہلے گجرات میں اچھے اسکولوں کی کمی تھی ، اچھی تعلیم کے لئے اساتذہ کی کمی تھی۔ وزیراعظم نے بتایا کہ کیسے انہوں نے اس مسئلے کے حل کے لئے لوگوں کو متحد کیا ۔
وزیراعظم نے کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی میں پروفیشنل کورسز کی پڑھائی مقامی زبان میں کرائے جانے کا متبادل بھی دیا گیا ہے ۔ اب پڑھائی کا مطلب صرف ڈگری تک محدود نہیں ہے، بلکہ پڑھائی کو ہنرمندی کے ساتھ جوڑا جارہا ہے۔ ملک اپنی روایتی ہنرمندی کو بھی اب جدید امکانات سے جوڑ رہا ہے۔
وبا کے پس منظر میں معیشت کی تیزی سے واپسی کا حوالہ دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ جس رفتار سے معیشت نے کورونا کے مشکل دور کے بعد واپسی کی ہے اس سے پوری دنیا بھارت کے تئیں امید سے بھری ہے۔ انہوں نے ایک عالمی ادارے کے اس دعوے کا بھی حوالہ دیا کہ بھارت پھر سے دنیا کی سب سے تیزی سے آگے بڑھنے والی معیشت بننے جارہا ہے ۔
وزیراعظم نے گجرات کے وزیراعلیٰ کی تعریف کی اور ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ زمین سے بھی ان کے جڑے ہونے کی بات کہی۔ وزیراعظم نے ، ’’الگ الگ سطح پر کام کرنے کا ان کا تجربہ گجرات کی ترقی میں بہت کام آنے والا ہے۔‘‘
सरदार साहब ने कहा भी था-
— PMO India (@PMOIndia) October 15, 2021
"जाति और पंथ को हमें रुकावट नहीं बनने देना है। हम सभी भारत के बेटे और बेटियां हैं। हम सभी को अपने देश से प्रेम करना चाहिए, परस्पर स्नेह और सहयोग से अपना भाग्य बनाना चाहिए": PM @narendramodi
भारत इस समय अपनी आजादी के 75वें वर्ष में है।
— PMO India (@PMOIndia) October 15, 2021
ये अमृतकाल हमें नए संकल्पों के साथ ही, उन व्यक्तित्वों को याद करने की भी प्रेरणा देता है, जिन्होंने जनचेतना जागृत करने में बड़ी भूमिका निभाई।
आज की पीढ़ी को उनके बारे में जानना बहुत आवश्यक है: PM @narendramodi
इस स्थान को इसलिए विकसित किया गया था ताकि शिक्षा का प्रसार किया जा सके, गांव के विकास से जुड़े कामों में तेजी लाई जा सके: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) October 15, 2021
जो लोग गुजरात के बारे में कम जानते हैं, उन्हें मैं आज वल्लभ विद्यानगर के बारे में भी बताना चाहता हूं।
— PMO India (@PMOIndia) October 15, 2021
आप में से काफी लोगों को पता होगा, ये स्थान, करमसद-बाकरोल और आनंद के बीच में पड़ता है: PM @narendramodi
‘सबका साथ, सबका विकास’ का सामर्थ्य क्या होता है ये भी मैंने गुजरात से ही सीखा है।
— PMO India (@PMOIndia) October 15, 2021
एक समय गुजरात में अच्छे स्कूलों की कमी थी, अच्छी शिक्षा के लिए शिक्षकों की कमी थी।
उमिया माता का आशीर्वाद लेकर, खोड़ल धाम के दर्शन करके मैंने इस समस्या के समाधान के लिए लोगों को अपने साथ जोड़ा: PM
नई राष्ट्रीय शिक्षा नीति में प्रोफेशनल कोर्सेस की पढ़ाई स्थानीय भाषा में कराए जाने का विकल्प भी दिया गया है।
— PMO India (@PMOIndia) October 15, 2021
अब पढ़ाई का मतलब डिग्री तक ही सीमित नहीं है, बल्कि पढ़ाई को स्किल के साथ जोड़ा जा रहा है।
देश अपने पारंपरिक स्किल्स को भी अब आधुनिक संभावनाओं से जोड़ रहा है: PM
कोरोना के कठिन समय के बाद हमारी अर्थव्यवस्था ने जितनी तेजी से वापसी की है, उससे पूरा विश्व भारत को लेकर आशा से भरा हुआ है।
— PMO India (@PMOIndia) October 15, 2021
अभी हाल में एक विश्व संस्था ने भी कहा है कि भारत फिर दुनिया की सबसे तेजी से आगे बढ़ने वाली अर्थव्यवस्था बनने जा रहा है: PM @narendramodi
ये हम सभी के लिए बहुत गौरव की बात है कि भूपेंद्र भाई, एक ऐसे मुख्यमंत्री हैं जो टेक्नोलॉजी के भी जानकार हैं और जमीन से भी उतना ही जुड़े हुए हैं।
— PMO India (@PMOIndia) October 15, 2021
अलग-अलग स्तर पर काम करने का उनका अनुभव, गुजरात के विकास में बहुत काम आने वाला है: PM @narendramodi