وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہندوستانی سفارتکاوں کو مبینہ طور پر ڈرانے دھمکانے کی کوششوں کے ساتھ کناڈا میں ہندو مندر پر حالیہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔انہوں نے ہندوستان کے مضبوط عزم پر زور دیتے ہوئے کناڈا کی حکومت سے انصاف اورقانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنےکا مطالبہ کیا۔
ایکس پر پوسٹ کردہ اپنے بیان میں، وزیر اعظم مودی نے کہا:
’’میں کناڈا میں ایک ہندو مندر پر دانستہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ ہمارے سفارت کاروں کو دھمکانے کی بزدلانہ کوششیں بھی اتنی ہی قابل نفرت ہیں۔ تشدد کی اس طرح کی حرکتیں ہندوستان کے عزم کوکبھی کمزور نہیں کرپائیں گی ہم کناڈا کی حکومت سے انصاف کو یقینی بنانے اور قانون کی بالادستی کو برقرار رکھنے کی توقع کرتے ہیں ۔‘‘
I strongly condemn the deliberate attack on a Hindu temple in Canada. Equally appalling are the cowardly attempts to intimidate our diplomats. Such acts of violence will never weaken India’s resolve. We expect the Canadian government to ensure justice and uphold the rule of law.
— Narendra Modi (@narendramodi) November 4, 2024