وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج روسی وفاق کے صدر عزت مآب ولادیمیر پوتن کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

دونوں رہنماؤں نے کووڈ -19وباء میں مسلسل اضافے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔صدر پوتن نے ہندوستان کے عوام اور حکومت کے ساتھ اپنی ہمدردی کا اظہار کیا اور انہوں نے یہ پیغام بھی دیا کہ اس سلسلے میں روس ہندوستان کوہر ممکنہ امداد فراہم کرے گا۔وزیر اعظم جناب مودی نے صدر پوتن کا شکریہ ادا کیا اور اس بات کا بھی ذکر کیا کہ ہندوستان کے لئے روس کی طرف سے برمحل امداد ہماری پائیدار شراکت داری کی ایک علامت ہے۔

دونوں رہنماؤں نے عالمی وباء کے خلاف جنگ کرنے کےلئے دونوں ملکوں کے درمیان جاری تعاون کا بھی ذکر کیا۔ ہندوستان میں اسپوتنک –وی ویکسین کے ایمرجنسی استعمال کو منظوری دیئے جانے کی روسی صدر پوتن نے ستائش کی۔ان رہنماؤں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ روسی ویکسین ہندوستان، روس اور دیگر ممالک میں استعمال کئے جانے کی غرض سے ہندوستان میں تیار کی جائے گی۔

دونوں رہنماؤں نے ہماری مخصوص اور پُر وقار شراکت داری کی اصل روح پر عمل کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید تقویت بخشنے کو زبردست اہمیت دی۔وزیر اعظم مودی نے ہندوستان کے گگن یان خلائی پروگرام کے لئے روس کی طرف سے ملنے والی حمایت اور گگن یان خلائی مشن کے چاروں خلاء  نوردوں کی تربیت کے روسی مرحلے کی تکمیل کے لئے اظہار تشکر کیا۔

دونوں رہنماؤں نے ہائیڈروجن اکانومی سمیت قابل تجدید توانائی کے شعبے میں دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون کی وسعت پر بھی گفتگو کی۔

دونوں رہنماؤں نے ایک نئے 2+2تبادلہ خیال کے انعقاد کا بھی فیصلہ کیا،جو وزارتی سطح پر ہوگا اور دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ اور وزرائے دفاع اس میں شرکت کریں گے۔

دونوں رہنماؤں نے ستمبر 2019ء میں ولادی ووستوک میں منعقدہ گزشتہ چوٹی کانفرنس کے دوران کئے جانے والے اہم فیصلوں کا بھی ذکر کیا۔وزیر اعظم مودی نے اس بات کا اظہار بھی کیا کہ وہ اس برس کے اواخر میں دوطرفہ چوٹی کانفرنس کے سلسلے میں صدر پوتن کی بھارت آمد کا انتظار کریں گے، جس سے طرفین کو ذاتی اور پر اعتماد گفتگو کے جاری رکھنے کا ایک موقع فراہم ہوگا۔صدر پوتن نے وزیر اعظم کو سال 2021ء کے دوران برکس کی صدارت کی امید واری کے سلسلے میں روس کی طرف سے بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ او رعالمی امور کے حوالے سے ایک دوسرے کے ساتھ نزدیکی رابطہ قائم رکھنے پر اتفاق ظاہر کیا۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Annual malaria cases at 2 mn in 2023, down 97% since 1947: Health ministry

Media Coverage

Annual malaria cases at 2 mn in 2023, down 97% since 1947: Health ministry
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister condoles passing away of Shri MT Vasudevan Nair
December 26, 2024

The Prime Minister, Shri Narendra Modi has condoled the passing away of Shri MT Vasudevan Nair Ji, one of the most respected figures in Malayalam cinema and literature. Prime Minister Shri Modi remarked that Shri MT Vasudevan Nair Ji's works, with their profound exploration of human emotions, have shaped generations and will continue to inspire many more.

The Prime Minister posted on X:

“Saddened by the passing away of Shri MT Vasudevan Nair Ji, one of the most respected figures in Malayalam cinema and literature. His works, with their profound exploration of human emotions, have shaped generations and will continue to inspire many more. He also gave voice to the silent and marginalised. My thoughts are with his family and admirers. Om Shanti."