وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے دلّی میں ریاست کے چیف سکریٹریوں کی دو روزہ کانفرنس میں شرکت کی جو آج اختتام پذیر ہوئی۔
ایک ٹوئٹ تھریڈ میں، وزیر اعظم نے اس موضوع کی وسیع پیمانے پر وضاحت کی جس پر انھوں نے چیف سکریٹریوں کے ساتھ بات چیت کے دوران زیادہ زور دیا تھا۔
انھوں نے ٹوئٹ کیا:
’’گذشتہ دو دنوں سے ہم دلّی میں چیف سکریٹریوں کی کانفرنس میں وسیع بحث ومباحثے کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ آج میرے تبصرے کے دوران،بڑے پیمانے پر بہت سارے موضوعات پر زور دیا گیا جو لوگوں کی زندگیوں کو مزید بہتر بنا سکتے ہیں اور ہندوستان کی ترقی کی رفتار کو استحکام بخش سکتے ہیں۔
دنیا کی نظریں ہندوستان پر مرکوز ہونے کے ساتھ، جس میں ہمارے نوجوانوں کا بھرپور ٹیلنٹ شامل ہے، آنے والے سال ہماری قوم کے ہیں۔ ا یسے وقت میں بنیادی ڈھانچہ، سرمایہ کاری، اختراع، اور شمولیت کے چار اہم ستون، تمام شعبوں میں اچھی حکمرانی کو فروغ دینے کے لیے ہماری کوششوں کو آگے بڑھائیں گے۔
یہ میرا مکمل یقین ہے کہ ہم نے اپنے ایم ایس ایم ای کے شعبے کو مستحکم کرنا جاری رکھنا ہے۔ یہ آتم نربھر بننے اور اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے ضروری ہے۔ مقام مصنوعات کو مقبول بنانا بھی اتنا ہی ضروری ہے۔ اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ معیشت کے ہر شعبے میں معیار کیوں ضروری ہے۔
چیف سکریٹری سے کہا گیا ہے کہ وہ بے مقصد تعمیل اور قوانین کے ساتھ ساتھ فرسودہ قوانین کو بھی ختم کرنے پر توجہ دیں۔ ایسے وقت میں جب ہندوستان بے مثال اصلاحات شروع کر رہا ہے تو یہاں حد سے زیادہ ضابطے اور بے مقصد پابندیوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
میں نے جن دیگر مسائل کے بارے میں بات کی ان میں پی ایم گتی شکتی اور اس وژن کو عملی جامہ پہنانے میں ہم آہنگی پیدا کرنے کا طریقہ کار بھی شامل ہے۔ چیف سکریٹریز پر زور دیا کہ وہ مشن لائف میں جوش وخروش شامل کریں اور جوار باجرے کے بین الاقوامی سال کو بڑے پیمانے پر شرکت کے ساتھ منائیں‘‘۔
Over the last two days, we have been witnessing extensive discussions at the Chief Secretaries conference in Delhi. During my remarks today, emphasised on a wide range of subjects which can further improve the lives of people and strengthen India's development trajectory. pic.twitter.com/u2AMz2QG6I
— Narendra Modi (@narendramodi) January 7, 2023