انہوں نے مشکل حالات میں سیکیوریٹی اہلکاروں کی طرف سے دی گئی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے1.4 بلین شہریوں کی جانب سے ملک کے تئیں ان سیکیوریٹی اہلکاروں کی لگن اور قربانیوں کے لئے شکریہ ادا کیا
یہ فوجی مخالفین میں خوف پیدا کرتے ہوئے بھارت کی طاقت اور سلامتی کی ضمانت کی نمائندگی کرتے ہیں:وزیر اعظم
آج ملک میں ایسی حکومت ہے جو ملک کی سرحد کے ایک انچ حصہ پر بھی سمجھوتہ نہیں کر سکتی: وزیراعظم
بھارت بنیادی طور پر درآمد کرنے والے ملک سے دفاعی سازوسامان کے ایک اہم برآمد کنندہ میں تبدیل ہو رہا ہے، گذشتہ دہائی کے دوران دفاعی برآمدات میں تیس گنا اضافہ ہوا ہے:وزیر اعظم
سرحدی علاقوں میں بنیادی ڈھانچہ کی ترقی اولین ترجیح ہے:وزیراعظم
سرحدی دیہاتوں کو دور دراز کے دیہات کے طور پر دیکھنے کے بجائے انہیں ملک کے پہلے گاؤں کے طور پر تسلیم کرنے کا ایک بدلا ہوا نقطہ نظر ہے:وزیر اعظم
سرحدی علاقوں میں قدرتی فائدے اور سرحدی سیاحت اور اقتصادی ترقی کی صلاحیت موجود ہے ،ان علاقوں کو متحرک دیہی اسکیم کے تحت فعال اور متحرک بھارت کی عکاسی کرنے کے لیے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گجرات کے کچھ میں سر کریک علاقے میں لکی نالہ میں، ہند-پاک سرحد کے قریب بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) ، فوج، بحریہ اور فضائیہ کے اہلکاروں کے ساتھ دیوالی منائی۔ وزیر اعظم نے بھارت   کی مسلح افواج کے ساتھ تہوار منانے کی اپنی روایت کو جاری رکھا۔ وزیراعظم نے کریک ایریا میں ایک بی او پی کا بھی دورہ کیا اور بہادر سیکیورٹی اہلکاروں میں مٹھائیاں تقسیم کیں۔

وزیر اعظم نے سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ سر کریک میں دیوالی منانے پر اپنی خوش قسمتی کا اظہار کیا اور تمام لوگوں کو اس  تہوار کی دلی مبارکباد پیش کی۔ جناب نریندر مودی نے  اس بات کا ذکر کیا  کہ ایودھیا کے عظیم مندر میں 500 سال بعد بھگوان رام کی مورتی کی تنصیب کی وجہ سے اس سال کا جشن خاص طور پر اہم ہے۔ وزیر اعظم نے  ملک کی خدمت میں سیکیورٹی اہلکاروں کی لگن اور قربانیوں کے لیے 1.4 بلین شہریوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نہ صرف وہاں بلکہ ملک بھر کے تمام فوجیوں کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 

وزیر اعظم نے ملک کے تئیں  سپاہیوں کی خدمات کو خراج تحقیق پیش کیا  اور  مشکل حالات میں  ان کی طرف سے دی گئی قربانیوں کا کااعتراف کیا۔ ان کی بہادری اور لچیلے پن پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم نے زور دے کر کہا کہ یہ فوجی بھارت کی طاقت اور سلامتی کی ضمانت کی نمائندگی کرتے ہیں، جسے مخالفین میں خوف پیدا ہوتا  ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ‘‘جب دنیا آپ کو دیکھتی ہے تو  بھارت  کی طاقت دیکھتی ہے اور جب دشمن آپ کو دیکھتا ہے تو  وہ برے ارادوں کا انجام دیکھتا ہے۔ جب آپ جوش میں گرجتے ہیں تو دہشت کے آقا کانپ جاتے ہیں۔ یہ میری فوج، میری سیکورٹی فورسز کی بہادری ہے۔ مجھے فخر ہے کہ ہمارے سپاہیوں نے ہر مشکل صورتحال میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے’’۔

وزیر اعظم نے کچھ َکے اس  انتہائی اہم  علاقے، خاص طور پر اس کی ساحلی پٹی کو محفوظ بنانے میں بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی، جسے بھارت مخالف بڑے  خطرات کا سامنا ہے۔ بھارت کی سالمیت کی علامت سر کریک ماضی میں دشمن کی اختلاف پھیلانے کی کوششوں کا مرکز رہا ہے۔  جناب مودی نے مزید کہا کہ بحریہ سمیت مسلح افواج کی موجودگی اور چوکسی قوم کو یقین دلاتی ہے، ساتھ ہی  انہوں نے اس کا بھی ذکر کیا کہ  1971 کی جنگ میں دشمن کو کس طرح ترکی بہ ترکی جواب دیا گیا تھا۔

وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ حکومت ملک کی سرحدوں کے تحفظ کے تئیں  پختہ عزم رکھتی ہے۔  انہوں نے مزید کہا کہ ‘‘آج ملک میں ایک ایسی حکومت ہے جو ملک کی سرحد کے ایک انچ حصہ  پر بھی سمجھوتہ نہیں کر سکتی۔ ایک وقت تھا جب سفارت کاری کے نام پر دھوکے سے سر کریک پر قبضہ کرنے کی پالیسی پر کام کیا جا رہا تھا۔ میں نے گجرات کے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے ملک کی آواز اٹھائی تھی اور یہ پہلی بار نہیں ہے کہ میں اس خطے میں آیا ہوں۔’’جناب مودی نے زور دے کر کہا کہ حکومت کی موجودہ پالیسیاں مسلح افواج کے عزم سے ہم آہنگ ہیں۔ بھروسہ دشمن کی باتوں پر نہیں بلکہ بھارت  کی مسلح افواج کی پختہ عزم پر ہے۔

 

دفاع میں خود انحصاری پر توجہ پر  زور دیتے ہوئے ، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 21ویں صدی کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے بھارت  کی مسلح افواج کو جدیددور کے تقاضوں کے ہم آہنگ  کرنےکی حکومت کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔ حالیہ پیشرفتوں میں وڈودرا میں ایک سی 295 ہوائی جہاز کے کارخانے کا افتتاح اور طیارہ بردار بحری جہاز وکرانت، آبدوزیں اور تیجس لڑاکا  طیارہ   جیسے مقامی فوجی اثاثوں کی تیاری  شامل ہے۔ وزیر اعظم نے اس بات کا ذکر  کیا کہ بھارت بنیادی طور پر ایک  درآمد کرنے والے ملک سے دفاعی سازوسامان کے ایک اہم برآمد کنندہ میں تبدیل ہو رہا ہے، اورگزشتہ دہائی کے دوران دفاعی برآمدات میں تیس گنا اضافہ ہوا ہے۔

حکومت کےخود انحصاری کے وژن کو عملی جامہ پہنانے میں مسلح افواج کے اہم کردار پر زور دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا، ‘‘میں ملک کی سیکورٹی فورسز کو مبارکباد دوں گا کہ انہوں نے 5000 سے زائد فوجی سازوسامان کی فہرست بنائی ہے، جسے اب  وہ ملک کے باہر سے نہیں خریدیں گے۔ اس سے فو ج کے شعبے میں   آتم نر بھر بھارت ابھیان کو بھی نئی رفتار ملی ہے’’۔

جدید جنگ میں ڈرون ٹیکنالوجی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ڈرونز روایتی فضائی دفاعی نظام کے لیے نئے چیلنجز پیدا کر رہے ہیں۔ اس کے جواب میں، بھارت ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے اپنی فوجی صلاحیتوں کو بڑھا رہا ہے، جس میں پریڈیٹر ڈرون کا حصول بھی شامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈرون کے استعمال کے لیے ایک اسٹریٹجک منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے،ساتھ ہی  انہوں  نے مقامی ڈرون  نظام تیار کرنے  میں بھارت  کی کمپنیوں اور اسٹارٹ اپس کی شمولیت پر فخر کا اظہار کیا۔

 

 ابھرتے ہوئے  جنگی طریقوں کی نوعیت اور  نئے سیکیوریٹی چیلنجوں  کے وجود میں آنے کے سبب وزیر اعظم نے بھارتی مسلح افواج کی تینوں شاخوں کے درمیان بہتر انضمام کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس انضمام سے ان کی اجتماعی موثریت  میں نمایاں اضافہ  کی توقع ہے۔ مسلح افواج کو مضبوط اور جدید بنانے میں،چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) کا قیام ایک اہم پیشرفت ہے۔ مزید برآں، انٹیگریٹڈ تھیٹر کمانڈ کی جانب پیش قدمی کا مقصد ان  تینوں سروسزکے درمیان ہم آہنگی اور تعاون کو بہتر بنانا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ‘‘ہمارا عزم‘  ملک  پہلے’ہے۔ ملک  اپنی سرحدوں سے شروع ہوتا ہے۔ اس لیے سرحدی بنیادی ڈھانچے کی ترقی ملک کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے۔ سرحدی سڑکوں کی تنظیم  (بی آر او) پر روشنی ڈالتے ہوئے،  وزیراعظم  نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ لداخ اور اروناچل پردیش میں فوجی اعتبار سے انتہائی اہم راستوں سمیت  80,000 کلومیٹر سے زیادہ سڑکیں تعمیر کی جاچکی ہیں۔ پچھلی دہائی میں، اٹل اور سیلا سرنگوں جیسی بڑی سرنگوں کے ساتھ، تقریباً 400 اہم پل تعمیر کیے گئے ہیں، جو دور دراز کے علاقوں میں ہر موسم کے رابطے کے لیے اہم ہیں۔ جناب مودی نے کہا کہ بی آر او فوج کی رسائی کو بڑھانے اور مسلح افواج کی مدد کے لیے پورے ملک میں مزید سرنگوں کی تعمیر کو فعال طور پر آگے بڑھا رہی ہے۔

وزیر اعظم نے سرحدی دیہاتوں کو دور دراز کے بجائے ملک کے ‘‘پہلے گاؤں’’ کے طور پر تسلیم  کرنے کے بدلے ہوئے نقطہ نظر کے بارے میں بتایا۔ اس متحرک  دیہی اسکیم کے ذریعے، ان علاقوں کو ایک فعال  اور متحرک بھارت  کی عکاسی کرنے کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم نے  ان  علاقوں میں سرحدی سیاحت اور اقتصادی ترقی کی صلاحیت پر زور دیتے ہوئے کئی سرحدی علاقوں کے قدرتی فوائد کو اُجاگر کیا۔وزیر اعظم نے اس پر زور دیا کہ  مقامی ذریعہ  معاش اور ماحولیاتی صحت کو  بہتر بنانے  کے لیے سمندری کائی کی کاشت اور دلدلی جھاڑیوں کی بحالی جیسے اقدامات کو فروغ دیا جا رہا ہے۔  یہ ملک کے ماحولیات کے لیے ایک بہت ہی سنہری موقع ہےدلدلی جھاڑیوں کے جنگلات جو کچَھ کے سرحدی دیہاتوں کے ساتھ بنائے جائیں گے، سیاحوں کو اسی طرح اپنی طرف متوجہ کریں گے جیسے دھورڈو کے رن اتسو نے پورے ملک اور دنیا کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے۔

 

وزیر اعظم نے وزراء کو متحرک دیہاتوں میں وقت گزارنے کی ترغیب دے کر سرحدی سیاحت کو فروغ دینے کے حکومتی اقدام کو اجاگر کیا، جس سے شہریوں میں ان علاقوں میں دلچسپی بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کچھَ  کی گراں مایہ وارثت،  پرُ  کشش  مقامات اور قدرتی خوبصورتی  کا ذکر کرتے ہوئے اس کی   ایک سیاحتی مقام  کے طور پر  صلاحیت پر زور دیا۔ گجرات میں کچَھ اور خلیج کھمبہت کے  آس پاس  دلدلی جھاڑی وں کے  جنگلات اور سمندری ماحولیاتی نظام اس قطعئہ  زمین کے  اہم اجزاء ہیں۔ جناب  مودی نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت مشتی یوجنا جیسے اقدامات کے ذریعے ان دلدلی جھاڑیوں کے جنگلات کو وسعت دینے کے لیے سرگرم عمل ہے۔

 

یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثہ کی جگہ دھولاویرا کی اہمیت کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ بھارت  کی قدیم طاقت اور وادی سندھ کی تہذیب کی منظم آباد کاری کا ثبوت ہے۔ کچَھ کے گراں مایہ ثقافتی اور تاریخی مقامات کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ‘‘ گجرات میں، سمندر سے تھوڑے فاصلے پر، لوتھل جیسے تجارتی مراکز نے بھی ایک زمانے میں بھارت  کی خوشحالی کے باب لکھے تھے۔ لکھپت میں گرو نانک دیو جی کے قدموں کے نشان ہیں۔ یہاں کچَھ کا کوٹیشور مہادیو مندر ہے۔ چاہے وہ ماتا آشا پورہ کا مندر ہو، یا کالا ڈنگر پہاڑی پر بھگوان دتاتریہ کے درشن ہو، یا کچھ کا رن اتسو، یا سر کریک کو دیکھنے کا جوش، کچَھ کے صرف ایک ضلع میں سیاحت کی اتنی صلاحیت  موجودہے کہ ایک پورا ہفتہ سیاحوں کے لیے کافی نہیں ہوگا۔‘‘ وزیر اعظم نے ندا بیٹ جیسے مقامات پر سرحدی سیاحت کی کامیابی کو ایک مثال کے طور پر پیش کیا کہ کس طرح اس طرح کے اقدامات قومی اتحاد کو فروغ دے سکتے ہیں۔ اسی طرح، کچھ اور دیگر سرحدی علاقوں کی ترقی سے باشندوں اور فوجیوں دونوں کی زندگیوں میں بہتری آئے گی،  اور اس سے  قومی سلامتی کو تقویت ملے گی اور ملک کے مختلف حصے آپس میں  مربوط رہیں  گے’’۔

کچَھ میں سیکورٹی اہلکاروں سے اپنے خطاب کے اختتام پر، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ملک  کو ایک مجسم  شعور سے تشبیہ دی جس کی ہم ماں بھارتی کے نام سے پوجا کرتے ہیں۔ وزیراعظم نے قومی سلامتی کو یقینی بنانے میں فوجیوں کی قربانیوں اور محنت کا اعتراف کیا، جو  ملک کی ترقی کے لیے ضروری ہے۔ آخر میں وزیراعظم نے کہا  کہ ‘‘آج ملک کا ہر شہری اپنا 100 فیصد دے ​​کر ملک کی ترقی میں اپنا  تعاون دے  رہا ہے کیونکہ اسے آپ پر بھروسہ ہے۔ مجھے یقین ہے کہ آپ کی یہ بہادری بھارت  کی ترقی کو اسی طرح مضبوط کرتی رہے گی۔”

 

 Click here to read full text speech

 

 

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season

Media Coverage

Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi