وزیر اعظم نیتن یاہو نے ہندوستان کے 78 ویں یوم آزادی پر اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا
دونوں رہنماؤں نے مغربی ایشیا کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا
وزیر اعظم نے صورتحال کو بہتر کرنے کی ضرورت پر زور دیا
وزیر اعظم نے یرغمالیوں کی رہائی، جنگ بندی اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کو جاری رکھنے کے ہندوستان کے مطالبے کا اعادہ کیا

وزیر اعظم جناب نریندر مودی  کو آج  اسرائیل کے عزت مآب وزیر اعظم  جناب بنجمن نیتن یاہو نے ٹیلی فون کیا۔

وزیر اعظم نتن یاہو نے ہندوستان کے 78ویں یوم آزادی کے موقع پر اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے مغربی ایشیا کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم نریندر مودی نے صورتحال کو  بہتر کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔  وزیر اعظم نے تمام یرغمالیوں کی فوری رہائی اور متاثرہ افراد کے لیے انسانی  ہمدردی کی بنیاد پر امداد جاری رکھنے کے لیے ہندوستان کے مطالبے کا اعادہ کیا۔ انہوں نے مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے تنازع کے جلد اور پرامن حل پر زور دیا۔

دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون کے مختلف پہلوؤں اور ہندوستان-اسرائیل اہمیت کی حامل شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے رابطے میں رہنے  سے بھی اتفاق کیا۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII

Media Coverage

PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21 نومبر 2024
November 21, 2024

PM Modi's International Accolades: A Reflection of India's Growing Influence on the World Stage