وزیر اعظم نریندر مودی کو اسرائیل کے وزیر اعظم عزت مآب جناب بنجمن نیتن یاہو کی طرف سے ، چاند کے جنوبی قطب پر چندریان-3 کی کامیاب لینڈنگ پر مبارکباد کا ٹیلی فون موصول ہوا ۔
اس گرمجوشانہ اور سنجیدہ اقدام کی تعریف کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے ہندوستان کے لوگوں کی طرف سے ان کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ چندریان کی کامیابی پوری انسانیت کے لیے، خاص طور پر گلوبل ساؤتھ کے ممالک کے لیے اچھی علامت ہے۔
دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔