یونان کے وزیر اعظم عز ت مآب کریاکوس میتسوتاکیس کا وزیر اعظم نریندر مودی کو ٹیلی فون کال موصول ہوا۔
انہوں نے بھارت میں عام انتخابات کے بعد دوبارہ منتخب ہونے پر وزیراعظم جناب مودی کو گرمجوشی سے مبارکباد دی۔
دونوں رہنماؤں نے حالیہ اعلیٰ سطحی تبادلوں کے ذریعے دو طرفہ تعلقات میں تیز پیش رفت کی تعریف کی اور ہندوستان-یونان اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے تجارت، دفاع، جہاز رانی اور کنیکٹیویٹی سمیت باہمی دلچسپی کے کئی دوطرفہ تعاون کے متعدد شعبوں میں پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔اس سال کے اوائل میں وزیر اعظم میتسوتاکیس کے دورہ ٔہندوستان کے بعددونوں رہنماؤں نےآئی ایم ای ای سی اور مغربی ایشیا میں ہونے والی پیش رفت سمیت دلچسپی کے مختلف علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
دونوں رہنماؤں نے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
Yesterday, had a productive conversation with PM @kmitsotakis, reaffirming our shared commitment to strengthening the India-Greece Strategic Partnership. Together, we aim to deepen our collaboration across trade, defence, shipping and connectivity. Greece is a valued partner for…
— Narendra Modi (@narendramodi) November 2, 2024