وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج روسی وفاق کے صدر عزت مآب جناب ولادیمیر پوتن سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔
دونوں قائدین نے امدادِ باہمی سے متعلق ہوئی پیش رفت کا جائزہ لیا اور باہمی مفادات کے علاقائی و عالمی موضوعات پر نظریات کا تبادلہ کیا۔
صدر پوتن نے وزیر اعظم کو روس میں رونما ہونے والی حالیہ پیش رفتوں کے بارے میں بتایا۔
یوکرین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کے دوران، وزیر اعظم نے بات چیت اور سفارتکاری کے لیے اپنی اپیل دوہرائی۔
دونوں قائدین نے رابطے میں رہنے اور دونوں ممالک کے درمیان خصوصی تزویراتی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔