وزیر اعظم نے غزہ کے الاہلی ہسپتال میں جانوں کے ضیاع پر اظہار تعزیت کیا
وزیراعظم نے خطے میں دہشت گردی، تشدد اور بگڑتی ہوئی سلامتی کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا
وزیر اعظم نے اسرائیل-فلسطین مسئلہ پر ہندوستان کے دیرینہ اور اصولی موقف کا اعادہ کیا
صدر عباس نے ہندوستان کی حمایت پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور ہندوستان کے موقف کو سراہا
وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان فلسطینی عوام کے لیے انسانی امداد بھیجنا جاری رکھے گا

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج فلسطین کے صدر عالیجناب محمود عباس کے ساتھ ٹیلی فون پر بات کی۔

وزیراعظم نے غزہ کے الاہلی ہسپتال میں شہریوں کی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

ہندوستان اور اس خطے کے درمیان روایتی طور پر قریبی اور تاریخی تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے خطے میں دہشت گردی، تشدد اور بگڑتی ہوئی سلامتی کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے اسرائیل فلسطین مسئلہ پر ہندوستان کے دیرینہ اور اصولی موقف کا اعادہ کیا۔

صدر محمود عباس نے صورتحال کے بارے میں اپنے تجزیے کا اشتراک کیا۔ انہوں نے ہندوستان کی حمایت پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور ہندوستان کے موقف کو سراہا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان فلسطینی عوام کے لیے انسانی امداد بھیجنا جاری رکھے گا۔

دونوں رہنماؤں نے رابطہ بنائے رکھنے پر اتفاق کیا۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Mutual fund industry on a high, asset surges Rs 17 trillion in 2024

Media Coverage

Mutual fund industry on a high, asset surges Rs 17 trillion in 2024
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Chief Minister of Andhra Pradesh meets Prime Minister
December 25, 2024

Chief Minister of Andhra Pradesh, Shri N Chandrababu Naidu met Prime Minister, Shri Narendra Modi today in New Delhi.

The Prime Minister's Office posted on X:

"Chief Minister of Andhra Pradesh, Shri @ncbn, met Prime Minister @narendramodi

@AndhraPradeshCM"