وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اُردن کے شاہ عبداللہ دوئم سے بات چیت کی جس کے دوران دونوں قائدین نے مغربی ایشیا کے خطے میں رونما ہونے والے واقعات پر تبادلہ خیال کیا۔ جناب مودی نے دہشت گردی، تشدد اور شہریوں کی ہلاکت سے متعلق مشترکہ تشویشات کا اظہار کیا، اور سلامتی و انسانی بحران کی صورتحال کے جلد از جلد حل کے لیے مشترکہ کوششیں کی ضرورت پر زور دیا۔
وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:
’’اُردن کے شاہ عبداللہ دوئم سے بات چیت کی۔ مغربی ایشیاکے خطے میں رونما ہونے والے واقعات پر تبادلہ خیال کیا۔ ہم دہشت گردی، تشدد اور شہریوں کی ہلاکت سے متعلق تشویشات کا اظہار کرتے ہیں۔ سلامتی اور انسانی بحران سے متعلق صورتحال کے جلد از جلد حل کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔‘‘
Spoke with His Majesty @KingAbdullahII of Jordan. Exchanged views on the developments in the West Asia region. We share concerns regarding terrorism, violence and loss of civilian lives. Concerted efforts needed for early resolution of the security and humanitarian situation.
— Narendra Modi (@narendramodi) October 23, 2023