نئی دہلی،04؍اگست: وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ریاست کے کچھ حصوں میں باندھ سے پانی چھوڑے جانے کی وجہ سے آئے سیلاب کی صورتحال کے بارے میں مغربی بنگال کی وزیراعلی محترمہ ممتا بنرجی سے بات کی۔ وزیراعظم نے سیلاب کی صورتحال میں مدد کی غرض سے مرکز کی جانب سے ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔
پی ایم او کے ایک ٹویٹ میں کہا گیا ہے:''وزیراعظم جناب نریندرمودی نے مغربی بنگال کے کچھ حصوں میں باندھ سے پانی چھوڑے جانے کے سبب آئے سیلات کی صورتحال کے بارے میں ریاست کی وزیراعلی محترمہ ممتا بنرجی کے ساتھ بات چیت کی۔ وزیر اعظم نے صورتحال کو بہتر بنانے میں مدد کی غرض سے مرکز کی جانب سے ہرممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔
وزیراعظم متاثرہ علاقوں کے لوگوں کی حفاظت اور خیر و عافیت کے لیے دعاگو ہیں۔''
PM @narendramodi spoke to WB CM @MamataOfficial on the flood situation caused by water discharge from dams in parts of the state. PM assured all possible support from the Centre to help mitigate the situation.
— PMO India (@PMOIndia) August 4, 2021
PM Modi prays for the safety and wellbeing of those in affected areas.