وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر عزت مآب ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ اور علاقائی اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیر اعظم نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ہندوستان-ایران تعلقات قریبی تاریخی اور تہذیبی رابطوں سے جڑے ہوئے ہیں، جس میں عوام سے عوام کے مضبوط روابط شامل ہیں۔
دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا جس میں چابہار بندرگاہ کی کنیکٹیوٹی ہب کے طور پر مکمل امکانات کا ادراک شامل ہے۔
دونوں رہنماؤں نے برکس کی توسیع سمیت کثیرالجہتی فورمز پر تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا اور جنوبی افریقہ میں آئندہ برکس سربراہی اجلاس کے موقع پر اپنی ملاقات کے لئے منتظر نظرآئے۔