نئی دہلی،28؍اپریل : وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آسام کے وزیراعلیٰ جناب سربانند سونووال سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور ریاست کے کچھ حصوں میں آئے زلزلے سے متعلق امور پر بات چیت کی۔
ایک ٹوئیٹ میں جناب مودی نے کہا کہ ریاست کے کچھ حصوں میں زلزلے سے متعلق معاملے پر میں نے آسام کے وزیراعلیٰ جناب سربانند سونووال جی کے ساتھ فون پر بات چیت کی اور انہیں مرکز کی طرف سے ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔ میں آسام کے عوام کی خیر و عافیت کے لئے دعا کرتا ہوں۔
Spoke to Assam CM Shri @sarbanandsonwal Ji regarding the earthquake in parts of the state. Assured all possible help from the Centre. I pray for the well-being of the people of Assam.
— Narendra Modi (@narendramodi) April 28, 2021