وزیراعظم نریندر مودی نے آج اسرائیل کے وزیراعظم جناب بنجامن نیتن یاہو کی جانب سے ایک ٹیلی فون کال رسیو کی۔
وزیراعظم نریندر مودی نے، اسرائیل میں ہوئے دہشت گردانہ حملوں میں مرنے اور زخمی ہونے والوں کے تئیں اظہار تعزیت اور اظہار ہمدردی کیا اور کہا کہ ہندوستان کے عوام اس مشکل وقت میں یکجہتی سے اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہیں ۔
انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ہندوستان دہشت گردی کی تمام شکلوں اور قسموں کی سختی کے ساتھ نیز واضح طور پر مذمت کرتا ہے۔
وزیراعظم نے اسرائیل میں ہندوستانی شہریوں کی سلامتی اور تحفظ کے معاملے کو اجا گر کیا۔ وزیراعظم نیتن یاہو نے مکمل تعاون اور معاونت کی یقین دہانی کرائی۔
دونوں لیڈروں نے قریبی تعلق برقرار رکھنے سے اتفاق کیا۔