وزیراعظم جناب نریندر مودی نے اروناچل پردیش سے تعلق رکھنے والے لوپولی میلو کے ایک مضمون کو مشترک کیا ہے جس کا عنوان ہے: ‘اے ڈے ان دی پارلیمنٹ اینڈ پی ایم او’ یعنی پارلیمنٹ اور وزیر اعظم کے دفتر میں ایک دن ۔جناب مودی نے شاندار قدم اٹھانے کے لئے لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا کی تعریف کی ہے،جس کی وجہ سے انہیں ایسے ذہین اورروشن خیال نوجوانوں سے ملنے کا موقع فراہم ہوا ہے۔
ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ
‘‘ اروناچل پردیش کے لوپولی میلو کے اس بے حد خاص مضمون کو پڑھ کر یقیناََ آپ کو مسرت حاصل ہوگی۔ میں لوک سبھا کے اسپیکر او م برلا جی کی بھی تعریف کرنا چاہوں گا،جن کے شاندار اقدام کی وجہ سے ایسے ذہین اور روشن خیال نوجوانوں سے مجھے ملنے کا موقع فراہم ہوا ہے۔’’
You will enjoy reading this very personal account of Lopoli Melo from Arunachal Pradesh. I would like to laud Speaker Om Birla Ji for taking the lead for such an initiative which also gave me the opportunity to meet bright youngsters. @ombirlakota https://t.co/QROY7It41c
— Narendra Modi (@narendramodi) February 9, 2023