وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج کاشی کے لکّھا میلے کے بھرت ملاپ کی تصاویر ساجھا کیں ۔ اس تقریب کو سناتن ثقافت کا ایک جزو لاینفک قرار دیتے ہوئے، وزیر اعظم مودی نے مطلع کیا کہ یہ پانچ صدی قدیم روایت ہے۔ انہوں نے پارلیمنٹ میں کاشی کے نمائندے کی حیثیت سے اس منفرد روایت پر اپنے فخر کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:
’’کاشی میں لکّھا میلے کے تحت ہونے والا بھرت ملاپ بھارت کی سناتن ثقافت کا جزو لاینفک رہا ہے۔ گذشتہ تقریباً پانچ صدیوں سے چلی آرہی اس پیشکش نے ایک مرتبہ پھر پربھو شری رام کے عقیدت مندوں کو جذباتی کر دیا ہے۔ کاشی کا رکن پارلیمنٹ ہونے کی حیثیت سے مجھے اس روایت کو لے کر خصوصی فخر کا احساس ہو رہا ہے۔
آج کے پروگرام کی چند تصاویر۔۔۔‘‘
काशी में लक्खा मेला के तहत होने वाला भरत मिलाप भारत की सनातन संस्कृति का अभिन्न हिस्सा रहा है। पिछली करीब पांच सदियों से चली आ रही इस प्रस्तुति ने एक बार फिर प्रभु श्री राम के भक्तों को भावविभोर कर दिया। काशी के सांसद होने के नाते मुझे इस परंपरा को लेकर विशेष गर्व की अनुभूति हो… pic.twitter.com/NRAIfIExBe
— Narendra Modi (@narendramodi) October 25, 2023