وزیراعظم نے ہوائی اڈے سے متعلق اپنے حالیہ پروگراموں کی جھلکیاں شیئرکیں۔
وہ شہری ہوابازی کے مرکزی وزیرجناب جیوترآدتیہ سندھیا کے ایک ٹوئیٹ کا جواب دے رہے تھے ، جس میں وزیرموصوف نے شہری بازی کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لئے مالی سال 2023میں اب تک کے سب سے زیادہ کیپٹل اخراجات کے بارے میں بتایاتھا۔
وزیراعظم نے ٹوئیٹ کیا:
‘‘یہ ان بہت سی باتوں میں سے ایک ہے، جن سے اس بات کا اظہارہوتاہے کہ ہم اعلیٰ معیارکے بنیادی ڈھانچے کو کتنی اہمیت دیتے ہیں ۔ گزشتہ چند ماہ میں ،میں نے گوا ، بینگلورو ، چینّئی ، ایٹہ نگراور شیوموگا میں ہوائی اڈے سے متعلق پروگراموں میں شرکت کی ہے ۔ چند جھلکیاں یہ ہیں ۔’’
One of many manifestations of the importance we attach to top quality infrastructure. In the last few months, I have joined airport related programmes in Goa, Bengaluru, Chennai, Itanagar and Shivamogga. Here are some glimpses. https://t.co/ci3tzK9d5A pic.twitter.com/eIKyuZUzKz
— Narendra Modi (@narendramodi) April 12, 2023